روس نے یوکرینی ملٹری انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا
👁️ 89 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرینی ملٹری انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا
کییف + ماسکو (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس ایچ یو آر نے اپنے ہیڈ کوارٹرز پر روسی میزائل حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب یوکرینی صدر نے روس سے کتابوں کی درآمد پر پابندی کے ایک قانون پر دستخط کر دیے ہیں۔
یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس کے ترجمان آندری یوسوف نے سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے ملکی خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرز پر روسی میزائل حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ مئی کے آخر میں کیا گیا تھا۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ روس کو اس حملے میں نہ تو مطلوبہ اور نہ ہی اعلان کردہ اہداف حاصل ہوئے۔
قبل ازیں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سمیت کئی دیگر عہدیداروں نے اس راکٹ حملے کی اطلاع دی تھی۔ میڈیا نے بتایا تھا کہ ایچ یو آر کے سربراہ اس حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم وہ منگل کو پہلی بار ٹیلی ویژن پر بغیر کسی جسمانی زخم کے نظر آئے۔
چند روز پہلے ہی روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ملک میں جاری ایک کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یوکرین کے دارالحکومت کییف میں بہت سے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں، لیکن وہ کئی وجوہات کی بنیاد پر ایسا کرنے کا حکم نہیں دے رہے۔ تاہم انہوں نے ان وجوہات کا ذکر کرنے سے گریز کیا تھا۔
روس سے کتابوں کی درآمد پر پابندی
دریں اثنا آج یوکرینی صدر ولوودیمیر زیلنسکی نے روس سے کتابوں کی درآمد پر پابندی کے ایک قانون پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو کم سے کم کرنا ہے۔
زیلنسکی نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر لکھا، ”مجھے یقین ہے کہ یہ قانون درست ہے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بیلاروس اور مقبوضہ یوکرینی علاقوں میں چھپنے والی کتابوں کی تجارتی درآمد پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
زیلنسکی کے دفتر نے ٹویٹر پر لکھا ہے، ”اس قانون سے یوکرینی ثقافت کو تحفظ ملے گا اور اس طرح یوکرین مخالف روسی پروپیگنڈے کا بھی مقابلہ کیا جائے گا۔‘‘
یوکرین کی وزارت ثقافت نے ملکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح ملک کے پبلشنگ اور ڈسٹریبیوشن سیکٹر کو تحفظ حاصل ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C