روس نے یوکرین کے انٹیلیجنس سربراہ سمیت متعدد دیگر افراد کی حوالگی کا مطالبہ کردیا
👁️ 105 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے انٹیلیجنس سربراہ سمیت متعدد دیگر افراد کی حوالگی کا مطالبہ کردیا
ماسکو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) روس نے اپنی سرزمین پر ‘دہشت گردانہ حملوں’ میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت کییف سے اس کے انٹیلیجنس کے سربراہ سمیت متعدد دیگر افراد کو ماسکو کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
روس کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس کی سرزمین پر ہونے والے متعدد ”دہشت گردانہ حملوں ”میں ملوث ہونے کی وجہ سے ماسکو نے یوکرین کی سکیورٹی سروس (ایس بی یو) کے سربراہ سمیت دیگر افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے دہشت گردانہ حملوں میں یوکرین کے ملوث ہونے کا الزام لگایا اور اس حوالے سے ان متعدد پرتشدد واقعات کی ایک فہرست بھی جاری کی، جو یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے رونما ہوتے رہے ہیں۔
روس کی وزارت خارجہ نے کیا کہا؟
ماسکو میں وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے یوکرین سے ایس بی یو کی خفیہ سروس کے سربراہ واسیل مالیوک سمیت متعدد یوکرینی افراد کو ”فوری طور پر گرفتار کرنے اور روس کے حوالے کرنے” کا مطالبہ کیا ہے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مالیوک نے ”اکتوبر 2022 میں کریمیا کے پل پر بمباری کو منظم کرنے” کا اعتراف کیا تھا اور ”روس میں دیگر دہشت گردانہ حملوں کی تنظیم کی تفصیلات بھی ظاہر کی تھیں۔”
روسی وزارت خارجہ نے اپنے اس دعوے کو ایک بار پھر سے دہرایا ہے کہ مارچ کے اواخر میں ماسکو کے مضافات میں واقع کنسرٹ ہال میں بڑے پیمانے پر شوٹنگ کے حملے کا تعلق بھی یوکرین سے ہی تھا۔
واضح رہے کہ نام نہاد اسلامی شدت پسند گروپ ”اسلامک اسٹیٹ” سے وابستہ ایک گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں کم از کم 140 افراد ہلاک ہوئے۔
یہ ‘بے معنی’ مطالبہ ہے، یوکرین
یوکرین کی خفیہ ایجنسی ایس بی یو نے اس روسی مطالبے رد عمل میں کہا کہ یہ ”خود ایک دہشت گرد ریاست کی طرف سے آنے والا مذموم اور ”بے معنی” مطالبہ ہے۔
اس نے یوکرین کے بچوں کی روس میں منتقلی کے حوالے سے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے پوٹن کے خلاف جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ”ہیگ کی ٹرائیبونل ان کی منتظر ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں تجارتی و سرحدی اہداف پر حملے، چاغی میں پانچ گیس باؤزر نذرآتش، واشک میں اماراتی شیوخ کے فارم ہاؤس پر دھاوا
27/July/2026 👁️ 257 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے پولیس اہلکار کی لاش برآمد
27/July/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 268 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 334 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8982 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4861 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3730 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3603 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2587 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C