روس نے یوکرین کے جوہری پلانٹ کے سربراہ کو اغوا کرلیا
👁️ 78 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے جوہری پلانٹ کے سربراہ کو اغوا کرلیا
کیف (ڈیلی اردو) یوکرین کے جوہری توانائی فراہم کرنے والے ادارے نے روس پر الزام لگایا ہے کہ اس نے یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ کے سربراہ کو “اغوا” کر لیا ہے۔
⚡️ Energoatom: Russia kidnaps head of Europe's largest nuclear power plant
Russian forces kidnapped Ihor Murashov, the head of the Zaporizhzhia Nuclear Power Plant, when he was on his way home on Sept. 30.
— The Kyiv Independent (@KyivIndependent) October 1, 2022
زاپوریژیاکے نام سے جانا جانے والا یہ نیوکلیئر پاور پلانٹ اب روسی فوجیوں کے قبضے میں ہے۔
یوکرین کی سرکاری نیوکلیئر کمپنی” اینر گوآٹم” کے مطابق روسی افواج نے جوہری پلانٹ کے ڈائریکٹر جرنل آئی ہور مراشوف کو شام چار بجے کے قریب پکڑلیا۔
کمپنی نے کہا کہ روسی فوجیوں نے مراشوف کی گاڑی کو روکا، اس کی آنکھوں پر پٹی باندھی اور پھر اسے نامعلوم مقام پر لے گئے۔
کمپنی کے سربراہ پیٹرو کوٹن نے کہا روس کی طرف سے پلانٹ کے ڈائریکٹر کی حراست نے یوکرین اور یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ کی حفاظت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
کوٹن نے روس سے مراشوف کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر رساں ادارے “ایسو سی ایٹڈ پریس” نے ایک رپورٹ میں کہا کہ ماسکو نے یوکرین کے پلانٹ کے ڈائریکٹر جنرل کو حراست میں لینے کا فوری طور پر اعتراف نہیں کیا۔
خیال رہے کہ مذکورہ پلانٹ بار بار یوکرین کی جنگ کی لپیٹ میں آیا ہے۔ روسی فوجیوں کے پاور اسٹیشن پر قبضہ کرنے کے بعد یوکرین کے تیکنیکی ماہرین نے اسے فعال رکھا تھا۔ اس پلانٹ کے آخری ری ایکٹر کو گزشتہ ماہ اس کے قریب جاری گولہ باری کے دوران بند کر دیا گیا تھا۔
‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے، جس کا پلانٹ پر عملہ تعینات ہے، فوری طور پر روسیوں کے ہاتھوں مراشوف کے پکڑے جانے کے دعوے کو تسلیم نہیں کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C