روس کا یوکرائن سرحد سے فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان
👁️ 31 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرائن سرحد سے فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان
ماسکو (ڈیلی اردو) روس نے کہا ہے کہ یوکرائن کے ساتھ سرحد پر تعینات کچھ فوجی مشقیں مکمل کرنے کے بعد اپنے فوجی اڈوں پر واپس جا رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوبی اور مغربی فوجی اضلاع کے جن یونٹس نے اپنے مشن مکمل کر لیے ہیں، وہ آج سے اپنے گیریژنوں میں منتقل ہونا شروع کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے مطابق متعدد جنگی تربیتی مشقیں منعقد کی گئی تھیں جواب ختم کی جارہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا کا کہنا ہے کہ جب تک ہم خود سے روسی فوج کا انخلا نہیں دیکھ لیتے تب تک یقین نہیں کریں گے۔
دیمیٹرو کولیبا کا کہنا تھا کہ روس کو اپنی باقی تمام افواج کو بھی دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدوں سے واپس بلانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک اصول ہے کہ ’جو کچھ آپ سنتے ہیں اس پر یقین نہ کریں، جو کچھ آپ دیکھتے ہیں اس پر یقین کریں‘ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے جب ہم انخلا کو دیکھیں گے تو تناؤ میں کمی پر بھی یقین کریں گے۔
یوکرائن کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرائن اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر جس سفارتی راستے پر چل رہا تھا اس کا مقصد مزید کشیدگی کو روکنا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا چھ خلیجی ممالک میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
بونیر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی افسر ہلاک
13/July/2026 👁️ 226 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ، 300 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13/July/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بلوچستان: واشک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور ہلاک
13/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8935 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4769 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3545 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2541 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2288 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1983 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C