بلوچستان: واشک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور ہلاک
👁️ 184 بار دیکھا گیا
بلوچستان: واشک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور ہلاک
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع واشک میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
واشک کے ڈپٹی کمشنر عبدالمجید سرپارہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع واشک کی تحصیل ماشکیل میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے ایک دکان پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور موقع پر ہلاک ہو گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے تھا۔ تاحال ان کی شناخت اور حملے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کا قتل ایک گھناؤنا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث ہر مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف کارروائی مزید فیصلہ کن ہوگی۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ان کے مطابق حملے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
ایران میں داعش سے تعلق کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی دے دی گئی
14/July/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
کراچی رینجرز کیمپ خودکش حملہ: ماسٹر مائنڈ سمیت سہولت کار نیٹ ورک گرفتار
14/July/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر امریکی مداخلت برداشت نہیں کرینگے، ایران
14/July/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
14/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8939 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4774 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3547 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2543 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2294 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1986 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C