02/October/2026

اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع

👁️ 66 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع

اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مسلح جھڑپ، 4 ہلاکتوں کی اطلاع

اپر اورکزئی(ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے شورش زدہ ضلع اپر اورکزئی میں دہشتگرد گروپوں کے درمیان مبینہ مسلح تصادم میں 4 افراد کی ہلاکت اور ایک کمانڈر کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقے منرو پٹائی میں رات گئے جماعت الاحرار امتی اور ٹی ٹی پی کے کاظم گروپ کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ٹی ٹی پی کاظم گروپ کے 4 ارکان کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جھڑپ کے دوران کاظم گروپ کے کمانڈر حضرت عمر عرف ابو بکر بھی زخمی ہوئے، تاہم ان کی حالت اور زخموں کی نوعیت کے بارے میں فوری طور پر مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کی فوری وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت بھی سامنے نہیں آئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے، تاہم جھڑپ اور ہلاکتوں سے متعلق سرکاری سطح پر تاحال کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C