روس کے یوکرین پر بڑے میزائل حملے، ہائپر سونک اور بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے
👁️ 306 بار دیکھا گیا
روس کے یوکرین پر بڑے میزائل حملے، ہائپر سونک اور بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے
ماسکو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) روس نے یوکرین کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں شدت کے جواب میں یوکرین کے مختلف علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے کیے ہیں، جن میں عسکری اہداف، فوجی کمانڈ مراکز، فضائی اڈے اور دفاعی صنعت سے وابستہ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق ان حملوں میں ہائپر سونک اور بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا گیا، جن میں اوریشنک، اسکندر، کنشال (Kinzhal) اور زرکون طرز کے میزائل شامل تھے۔ روسی حکام کے مطابق حملے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کیے گئے۔
روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں کا مقصد یوکرین کی فوجی کمان، فضائیہ کے اڈوں اور ان صنعتی مراکز کو نشانہ بنانا تھا جو یوکرینی فوج کو اسلحہ اور سپلائی فراہم کرتے ہیں۔
ماسکو کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں یوکرین کی جانب سے روسی شہری اہداف پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جن کے جواب میں یہ کارروائیاں کی گئیں۔
روسی حکام نے دعویٰ کیا کہ تمام میزائل حملے کامیاب رہے اور اپنے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
روسی میڈیا کے مطابق اوریشنک طرز کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ہائپر سونک میزائل خاص طور پر اپنی رفتار اور تباہ کن صلاحیت کے باعث نمایاں سمجھے جاتے ہیں۔
دوسری جانب اتوار کی دوپہر تک یوکرینی حکومت یا فوج کی جانب سے روسی دعوؤں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا تھا، جبکہ آزاد ذرائع سے حملوں کے نقصانات یا اہداف کی مکمل تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C