روشن سندھ پروگرام کیس: سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ضمانت منظور
👁️ 103 بار دیکھا گیا
روشن سندھ پروگرام کیس: سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ضمانت منظور
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ روشن پروگرام کے تحت سولر لائٹس کی تنصیب کے منصوبے کا ٹھیکہ دینے میں مبینہ کرپشن کی نیب انکوائری میں سابق وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں پر رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنی سلیم پرویز پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بنچ نے پی پی رہنما شرجیل میمن کی یکم جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے فیصلے میں شرجیل میمن کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کی ہے اور درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم جنوری تک جواب بھی طلب کیا ہے۔
اسی نیب انکوائری میں سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ بھی عبوری ضمانت پر ہیں جبکہ 4 ملزمان اور 2 کمپنیاں 29 کروڑ روپے میں پلی بارگین کر چکی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C