سائبر حملہ: البانیہ نے ایرانی سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا
👁️ 114 بار دیکھا گیا
سائبر حملہ: البانیہ نے ایرانی سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا
ترانہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) البانیہ نے جولائی میں ہونے والے سائبر حملے کے لیے ایران کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے بدھ کے روز اس سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے۔ تہران نے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور تیرانا کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
Video of cars leaving #Iran’s embassy in #Albania as AP reports the last staff have left the Iranian embassy following the severing of relations. This should have happened in other countries in Europe as well after Tehran’s attempted terror attacks there. pic.twitter.com/sIsqHWkzXj
— Jason Brodsky (@JasonMBrodsky) September 8, 2022
نیٹو کے رکن ملک البانیہ نے جولائی میں ہونے والے سائبر حملے کے لیے تہران کو مورد الزام ٹھہراتے ہو ئے بدھ کے روز تمام ایرانی سفارت کاروں اور سفارتی عملے کو 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا۔
البانیہ کے وزیر اعظم ایدی راما نے ایک ویڈیو بیان میں کہا، “حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”
راما کا کہنا تھا، “یہ انتہائی ردعمل سائبر حملے کی سنگینی اور خطرے کے بالکل عین مناسب ہے۔ اس ایرانی حملے سے سرکاری خدمات کو مفلوج کرنے، ڈیجیٹل نظام کو مٹا دینے، ریاستی ریکارڈز کو ہیک کرنے، سرکاری انٹرانیٹ الیکٹرانک مواصلات چوری کرنے اور ملک میں افراتفری اور عدم تحفظ پیدا کرنے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔”
قبل ازیں البانوی وزیراعظم ایدی راما نے 15 جولائی کو ہونے والے سائبر حملے کی تحقیقات کے بعد ایرانی سفارت کاروں اور سفارت خانہ کے عملہ کو 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔
البانوی پارلیمان کے ایک رکن نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی حکومت کے پاس ملک کے خلاف سائبر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ البانیہ کی سکیورٹی سروسز نے اس حملے کی ذمے دار ایرانی گروہوں کی نشان دہی کی ہے۔
ایران کا ردعمل
ایران نے البانیہ میں سائبر حملوں کے پیچھے اس کا ہاتھ ہونے کے الزامات کو “بے بنیاد” قرار دیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا البانیہ کا فیصلہ افسوس ناک اور تنگ نظری پر مبنی ہے۔”
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “ایران، جو خود بھی اپنے اہم انفرااسٹرکچر پر مختلف ملکوں کی جانب سے سائبر حملوں کا ایک اہم نشانہ ہے، دیگر ملکوں کے بنیادی انفرااسٹرکچر پر حملے کے لیے سائبر اسپیس کو ایک آلے کے طور پر استعمال کو مسترد اور مذمت کرتا ہے۔”
خیال رہے کہ ماضی میں ایران کو متعدد مرتبہ سائبر حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ بالخصوص سن 2010 میں ایران کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانے کے لیے اسٹکس نیٹ وائرس کا استعمال کیا گیا تھا۔ ایران نے اس حملے کے پیچھے اسرائیل اور امریکہ کا ہاتھ بتایا تھا۔
امریکہ کا بیان
امریکہ نے سائبر حملے کے لیے البانیہ کی جانب سے ایران کے خلاف الزامات کی تائید کی اور کہا کہ وہ اپنے نیٹو اتحادی پر اشتعال انگیز سائبر حملے کے جواب میں تہران کے خلاف مزید کارروائیاں کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے بھی کئی ہفتے کی تحقیقات کے بعد اس سائبر حملے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ 15جولائی کو ” اوچھے اور غیر ذمہ دارانہ” سائبر حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ کار فرما تھا۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ “امریکا ایران کو ایسے اقدامات پر جوابدہ بنانے کے لیے مزید کارروائی کرے گا جن سے امریکا کے اتحادی کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو اور سائبر اسپیس کے لیے پریشان کن مثال قائم ہو۔”
برطانیہ کے نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر نے بھی البانوی حکومت کے خلاف سائبر حملے کے لیے ایران کو مورد الزام ٹھہرایا ہے اور کہا کہ ایرانی ریاست سے وابستہ اہلکار ” قریباً یقینی طور پر ” اس اوچھے حملے کے ذمے دار ہیں۔
خیال رہے کہ ایران اور البانیہ کے درمیان سن 2014 سے تعلقات کشیدہ ہیں جب تیرانا نے ایرانی جلاوطن اپوزیشن گروپ مجاہدین خلق کے تقریباً 3000 اراکین کو پناہ دی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C