سائفر کیس: سابق وزیر اعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید کی سزا
👁️ 174 بار دیکھا گیا
سائفر کیس: سابق وزیر اعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید کی سزا
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) پاکستان میں سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو دس دس سال کی سزائے قید سنا دی۔
اسلام آباد سے 30 جنوری کو موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سرکاری میڈیا اور عمران خان کی پارٹی کے ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کے ان دونوں لیڈروں کو سزائیں ایک لیک ہونے والی دستاویز سے متعلق متنازعہ کیس میں سنائی گئی ہیں۔
یہ سزا جیل کے اندر ہونے والے مقدمے کی سماعت کے بعد سنائی گئی جہاں عمران خان کو اگست میں گرفتاری کے بعد سے زیادہ تر وقت تک حراست میں رکھا گیا۔ واضح رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قید کی سزائیں ایک ایسے وقت میں سنائی گئی ہیں جب ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
منگل کو سائفر کیس کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے اعلان کے بعد پارٹی کے ترجمان ذوالقرنین بخاری نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بیان دیتے ہوئے کہا، ”سابق وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں دس دس سال قید کی سزا گیریسن سٹی راولپنڈی میں سنائی گئی ہے۔‘‘
کیس کی بنیاد یہ بتائی گئی کہ پی ٹی آئی کے ان دونوں رہنماؤں کی طرف سے امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے بھیجے ہوئے ایک نام نہاد ”سائفر‘‘ کو کس طرح استعمال کیا گیا۔ اُس وقت وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائض عمران خان کی طرف سے الزام لگایا گیا تھا کہ واشنگٹن 2022 ء میں خان کو عہدے سے ہٹانے کی سازش میں ملوث رہا ہے۔
سائفر کیس کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی موجودگی میں دونوں کو دس دس سال کی قید کی سزا سنائی۔
پاکستان کے مقامی میڈیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے اپنے وکلاء کی غیر موجودگی میں بیانات ریکارڈ کرانے سے انکار کیا تھا۔ اس کے بعد جج نے ایک مختصر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ دریں اثناء پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پارٹی اس عدالتی فیصلے کو چیلنج کرے گی۔
عمران خان کی حکومت کا خاتمہ اپریل 2022 ء میں پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ساتھ ہوا تھا۔ تب سے وہ بدعنوانی کے ایک کیس میں تین سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان کے خلاف سائفر مقدمے کی تازہ ترین پیش رفت 8 فروری کے پارلیمانی اجلاس سے قبل سامنے آئی ہے۔ اس الیکشن میں لاکھوں افراد انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی امید رکھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 282 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C