سابق نائب وزیر دفاع یوکرین کے نئے کمانڈر مقرر
👁️ 67 بار دیکھا گیا
سابق نائب وزیر دفاع یوکرین کے نئے کمانڈر مقرر
کییف (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی ڈبلیو) یوکرین کے صدر وولودومیر زیلینسکی نے سابق نائب وزیر دفاع اولیکسانڈر پاولیوک کو یوکرین کی بری افواج کا نیا کمانڈر مقرر کیا ہے۔ یوکرینی انٹیلیجنس کے مطابق روس فوج یوکرین میں اسٹارلنک کے ٹرمینلز کا استعمال کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ يوکرینی صدر وولوديمیر زیلنسکی نے کرنل جنرل اولیکسانڈر سیرسکی کو مسلح افواج کے کمانڈر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
نئے مقرر کیے جانے والے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پاولیوک ایک سال تک وزارت میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ہفتہ 10 فروری کو زیلینسکی نے پانچ دیگر اعلیٰ فوجی تقرریوں کا اعلان بھی کیا۔ اس کا مقصد قریب دو برس قبل سے روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف جاری جنگی کارروائیوں کے خلاف دفاع کو مضبوط بنانا بتایا گیا ہے۔
روسی ڈرون حملے، زیادہ تر مار گرائے، کییف
ادھر یوکرین فوج نے کہا ہے کہ اس نے روس کی جانب سے داغے گئے 45 ڈرونز میں سے زیادہ تر کو تباہ کر دیا ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل یوکرینی حکام نے اعلان کیا تھا کہ ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف میں ایک پیٹرول اسٹیشن پر روسی حملے کے سبب سات افراد ہلاک ہوئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب روسی فوج کی طرف سے 45 ڈرون داغے گئے۔ یوکرین کی فضائیہ نے ٹیلی گرام پر کہا کہ ان میں 40 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔
یوکرینی علاقے دنیپرو کے گورنر سیرگئی لیساک نے بتایا کہ ان ڈرونز میں سے ایک کے ملبہ پر گرنے سے ایک 39 سالہ شخص معمولی زخمی ہوا۔
خارکیف کے گورنر سینیگوبوف کے مطابق روسی گائیڈڈ بموں نے خارکیف کے علاقے میں ووڈیان نامی گاؤں کو نشانہ بنایا جس میں ایک 56 سالہ خاتون ہلاک ہو گئیں۔
روسی فوج، ایلون مسک کا اسٹارلنک استعمال کر رہی ہیں، یوکرینی انٹیلیجنس
یوکرینی انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ روسی افواج یوکرین میں عسکری مقاصد کے لیے ایلون مسک کی اسپیس ایکس کی جانب سے تیار کردہ اسٹار لنک ٹرمینلز کو سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔
فروری 2022 میں روس کے حملے کے بعد یوکرین کی مدد کے لیے ان ٹرمینلز کو فوری طور پر بھیجا گیا تھا کیونکہ میدان جنگ میں مواصلاتی رابطہ انتہائی اہم ہوتا ہے۔
یوکرین کی وزارت دفاع کے مرکزی ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی یو آر) کے ترجمان آندرے یوسف نے کہا کہ روسی قابض فوج کی جانب سے ان ڈیوائسز کا منظم استعمال بڑھتا جار ہا ہے۔ روس کی جانب سے اسٹار لنک کے مبینہ استعمال کے بارے میں یوکرین کا یہ پہلا سرکاری بیان تھا۔
اسٹار لنک کا کہنا ہے کہ وہ روس کی حکومت یا فوج کے ساتھ کسی قسم کا کاروبار نہیں کرتا۔
روس کی وزارت دفاع نے فوری طور پر رائٹرز کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C