28/April/2022

سانحہ جامعہ کراچی: نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینگے، وفاقی وزیر مریم اورنگزیب

👁️ 25 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سانحہ جامعہ کراچی: نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینگے، وفاقی وزیر مریم اورنگزیب

سانحہ جامعہ کراچی: نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینگے، وفاقی وزیر مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لیا جارہاہے، نیکٹا کا اجلاس فوری بلایا جائیگا۔

کراچی واقعہ افسوس ناک ہے،چینی شہریوں کی سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے، چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائیگا۔ نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا.

اس وقت ملک میں 500 سے 200 میگا واٹ کا شارٹ فال ہے جس کو جلد دور کردیا جائے گا، وزیراعظم کی ہدایت پر لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیاجائیگا،ملک میں ڈیزل کی قلت نہیں،اس کی ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے بھی صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے۔

عمران خان فارن فنڈنگ کا حساب دینے کے بجائے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دے رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں، الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، کیوں کرائیں الیکشن، الیکشن وقت پر ہوں گے۔

عمران خان خالی کاغذ لہرا کر کتنی دیر سازش کا جھوٹا بیانیہ چلائیں گے،ان کو شرم آنی چاہیے، پاکستان کے عوام اس طرح کے کسی بیان پر یقین نہیں کریں گے۔

وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی کے چیئرمین کی خدمات اسٹیبلمنٹ ڈویژن کے سپرد کردی ہے،عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کردیا گیا ہے۔

بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، واقعہ بہت افسوسناک ہے، چینی شہریوں کی سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے، چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چینی سفارتخانے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تفتیش جلد مکمل کرکے آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ملک کے تمام صوبوں کا دورہ کریں گے اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے، پہلے مرحلے میں وہ سندھ کا دورہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا گیا تھا جس کے باعث ملک میں امن برقرار ہوا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم کو لوڈشیڈنگ اور پیٹرول کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے، وزیراعظم نے فوری طور پر ہدایات دی ہیں کہ ملک سے جلد لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری لوڈشیڈنگ کا سخت نوٹس لیا ہے اور بہت جل ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پاور پلانٹس کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، 27 پلانٹس میں سے 7 یونٹس اور 3 پلانٹس کی مرمت کا کام جاری ہے جو جلد مکمل کرکے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا، اس وقت ملک میں 500 سے 200 میگا واٹ کا شارٹ فال ہے جس کو جلد دور کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈیزل کی قلت نہیں ہے،اس کی ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے بھی صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے اور وزیر اعظم نے صورتحال کا نوٹس لیا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان گزشتہ کئی سالوں سے ایک تقریر دہراتے ہیں جس میں مخالفین پر الزامات لگانے کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کا حساب دینے کے بجائے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دے رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں، الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، کیوں کرائیں الیکشن، الیکشن وقت پر ہوں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابق سربراہ ایف آئی اے نے کہا ان لوگوں پر کیس نہیں بننتے جن پر مقدمات بنانے کا عمران خان مطالبہ کر رہے تھے تو انہوں نے شہزاد اکبر کی سربراہی میں مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے ایسٹ ریکوری یونٹ بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بلیک آؤٹ پاکستان کے عوام کر رہے ہیں، ان کا بلیک آؤٹ ان کی بری کارکردگی، ان کی نا اہلی اور نالائقی کے باعث ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک سادہ کاغذ لہرا لہرا کر سازش کی بات کر رہے ہیں، وہ یہ کاغذ اس لیے لہرا رہے ہیں کیونکہ ان کی کارکردگی کا صفحہ خالی ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی کے چیئرمین کی خدمات اسٹیبلمنٹ ڈویژن کے سپرد کردی گئی ہے جبکہ عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C