سری لنکا میں نقاب اور برقعے پر پابندی کا قانون منظور
👁️ 120 بار دیکھا گیا
سری لنکا میں نقاب اور برقعے پر پابندی کا قانون منظور
کولمبو (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) سری لنکا کی کابینہ نے برقعے اور چہرے کے نقاب پر پابندی کا بل منظور کر لیا۔ ملک کے سلامتی امور کے وزیر نے کہا کہ یہ قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔
سری لنکا کی کابینہ نے مسلم خواتین کے برقعے اور چہرے کے نقاب پر مجوزہ پابندی کے بل کی منظوری قومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئی دے دی۔ سلامتی امور کے وزیر ویراسکرا نے ایک ہفتہ وار اجلاس میں اس بل کو منظور کرنے کا اعلان کیا۔
اقوام متحدہ کے ماہرین کی اس بل پر تنقید اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دینے کے باوجود سری لنکا کی کابینہ میں ملکی وزیر برائے سلامتی امور نے برقعے سمیت چہرے کے نقاب پر پابندی کا اعلان کر دیا۔
سری لنکا کے وزیر برائے سلامتی امور ویراسکرا نے اپنے فیس بُک پیج پر اس امر کا اعلان کیا۔
مذہبی انتہا پسندی کی علامت
سری لنکا کے سلامتی امور کے وزیر نے کہا کہ برقعہ ایک ایسا پہناوا ہے جو اُن مسلم خواتین کے جسم اور چہرے کو ڈھانپتا ہے جو اسے زیب تن کرتی ہیں، یہ مذہبی انتہا پسندی ہے اور اس پر پابندی قومی سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنائے گی۔ 2019 ء کے مسیحی تہوار ایسٹر سنڈے کو چرچ پر ہونے والے دہشت گردانہ بم حملوں کے بعد برقعے پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ ان دہشت گردانہ واقعات میں 310 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ سری لنکا میں داعش یا آئی ایس کے گروپ کے ساتھ وفاداری کا اعلان کرنے والے دو مقامی مسلم گروہوں پر ان گرجا گھروں پر حملے کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
پاکستانی سفیر
گزشتہ ماہ سری لنکا میں تعینات پاکستانی سفیر سعد خٹک نے ایک ٹویٹ پیغام میں تحریر کیا تھا کہ برقعے پر پابندی کے اعلان سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے گی۔
https://t.co/BjrnFSoesO
The likely ban on Niqab #SriLanka will only serve as injury to the feelings of ordinary Sri Lankan Muslims and Muslims across the globe. At today's economically difficult time due to Pandemic and other image related challenges faced by the country— Saad Khattak (@SaadKhtk) March 15, 2021
اُدھر اقوام متحدہ کے مذہبی آزادی اور عقائد کی آزادی کے خصوصی مندوب احمد شہید نے بھی ٹویٹ پر ایک پیغام میں لکھا،”برقعے پر پابندی بین الاقوامی قوانین اور مذہبی آزادی کے حق سے مطابقت نہیں رکھتی۔‘‘
سری لنکا کی مسلم آبادی
سری لنکا میں مسلمان وہاں کی کُل 22 ملین کی آبادی کا 9 فیصد بنتے ہیں جبکہ وہاں بُدھ مت کے پیروکاروں کی شرح 70 فیصد ہے۔ نسلی اقلیتی تامل گروپ، جو زیادہ تر ہندو باشندوں پر مشتتمل ہے، ملک کی کُل آبادی کا 15 فیصد بنتا ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے وسط میں سری لنکا نے مبینہ طور پر انتہا پسندی پھیلانے والی گیارہ مقامی اور بین الاقوامی مسلم تنظیموں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ صدر راجا پاکشے نے دہشت گردی کی روک تھام کے ليے نافذ ايک ایکٹ کے تحت ان تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
صدر راجا پاکشے کے حکم سے جن تنظیموں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں اسلامک اسٹیٹ یا دولت اسلامیہ (داعش) اور بین الا اقوامی دہشت گرد نيٹ ورک (القاعدہ) بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 9 مقامی گروپوں پر بھی پابندی کی گئی تھی۔ ساتھ ہی ان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ مزید برآں عدالتی مقدموں کے چلائے جانے کے باوجود ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 20 سال تک کی قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ نیز جن تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دینے، ان کی قیادت کرنے یا ان تنظیموں کی تشہیر کرنے جیسے افعال کو جرم قرار دیتے ہوئے سزائیں دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ سری لنکا کے صدر مذکورہ تنظیموں کے اثاثوں کو منجمد کرنے کے احکامات بھی جاری کر سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C