سری لنکن فوج کیخلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کی تو انسانی حقوق کونسل چھوڑ دینگے، صدر
👁️ 67 بار دیکھا گیا
سری لنکن فوج کیخلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کی تو انسانی حقوق کونسل چھوڑ دینگے، صدر
کولمبو (ڈیلی اردو) سری لنکا نے تامل ٹائیگرز کیخلاف جنگ میں سری لنکن فوج کے جنگی جرائم کی تحقیقات پر احتجاج کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر تحقیقات کی گئیں تو سری لنکا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی رکنیت سے دستبردار ہوجائے گا۔
سری لنکن صدر گوتا بایا راجاپاکسے نے کولمبو میں تامل ٹائیگرز کو شکست دینے کی 11ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اگر فوج کیخلاف تحقیقات کیں گئیں تو سری لنکا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل سے نکل جائے گا۔
سری لنکن صدر نے مزید کہا کہ فوجیوں کا تحفظ کرنا میرا قومی فرض ہے، اقوام متحدہ سمیت کسی بھی بین الاقوامی ادارے نے اگر 30 سالہ خانہ جنگی کو ختم کرنے والے سری لنکا کے جنگی ہیروز کیخلاف تحقیقات کیں تو سری لنکا اس ادارے کا حصہ ہی نہیں رہے گا۔
خیال رہے کہ تامل علیحدگی پسندوں کو مئی 2009 میں صدر گوتابایا پاکسے کے بھائی مہندا راجا پاکسے کی حکومت نے شکست دی تھی۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل نے تاملوں کیخلاف کارروائی کے دوران ایک لاکھ اموات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے سری لنکن فوج پر تاملوں کیخلاف جنگ کے آخری دنوں میں 40 ہزار تامل سویلینز کی ہلاکت کا الزام لگاتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C