سعودی عرب امریکی صدارتی انتخابات کے بعد اسرائیل کو تسلیم کریگا، موساد ڈائریکٹر کا دعویٰ
👁️ 51 بار دیکھا گیا
سعودی عرب امریکی صدارتی انتخابات کے بعد اسرائیل کو تسلیم کریگا، موساد ڈائریکٹر کا دعویٰ
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل کے بیرون ملک انٹیلی جنس آپریشن ‘موساد’ کے ڈائریکٹر یوسین کوہین نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب 3 نومبر کو امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔
عبرانی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق یوسی کوہین کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کی منتظر ہے۔ امریکی انتخابات کے بعد سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان جیتنے والے امریکی صدر کے لیے ایک تحفہ ہوگا۔ چاہے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوں یا ان کے حریف جوبائیڈن کو کامیابی حاصل ہو۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ کئی ماہ سے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں۔ اسرائیلی ہوائی جہاز مشرق وسطیٰ کے ممالک اور دوسرے ملکوں کے سفر کے لیے سعودی عرب کی فضا کو آزادانہ استعمال کررہے ہیں۔
یوسی کوہین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد سعودی عرب اور امریکا کے درمیان اسلحہ کی ایک بڑی ڈیل بھی ہونے جا رہی ہے۔ امریکا سعودی عرب کو وہ تمام ہتھیار فروخت کرسکے گا جو اسرائیل کے تحفظات کی وجہ سے اس سے قبل الریاض کو فروخت نہیں کیے جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C