سعودی عرب دل و جان سے یمن کا اتحاد اور استحکام چاہتا ہے: ولی عہد محمد بن سلمان
👁️ 94 بار دیکھا گیا
سعودی عرب دل و جان سے یمن کا اتحاد اور استحکام چاہتا ہے: ولی عہد محمد بن سلمان
ریاض (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ خادم الحرمین شریفین کی سرپرستی میں ریاض میں معاہدہ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب دل و جان سے یمن کا اتحاد اور استحکام چاہتا ہے۔ ریاض معاہدے سے یمن کے مسئلہ مطلوبہ سیاسی حل کے راستے کھلیں گے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ بات یمن کی آئینی حکومت اور جنوبی یمن کی علیحدگی پسند عبوری کونسل کے درمیان ریاض میں طے پانے والے معاہدہ کی تقریب سے خطاب میں کہی۔ معاہدے پر دستخط ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید اور یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی کی موجودگی میں ہوئے۔
سعودی ولی عہد نے یہ بھی کہا کہ ہم یمنی عوام کی امنگیں پوری کرنے اور سیاسی حل تک رسائی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہم نے یمنی فریقین کے درمیان اختلافات دور کرنے کی کوشش کی، ہمارا مقصد یمنی عوام کی مدد اور بیرونی طاقتوں کو یمن کے داخلی امور میں مداخلت سے روکنا ہے۔
ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ یمنی فریقین کو صف بستہ کرنے اور ریاض معاہدہ کرانے کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے پر برادر ملک سعودی عرب کی عظیم ثالثی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہماری دلی آرزو ہے کہ یمن کے چپے چپے پر امن و سلامتی کا دور دورہ ہو اور یمنی عوام امن، استحکام اور ترقی کی نعمتوں سے مالا مال ہوں۔
امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا کہ ریاض معاہدہ صحیح معنوں میں تاریخی معاہدہ ہے۔ انہوں نے صدر عبدربہ منصور ہادی کی حکومت کی مدد کے سلسلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پرعزم فیصلے اور فیصلہ کن کردار کا خاص طور پر تذکرہ کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7390 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5080 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C