سعودی عرب کا ایرانی فوج کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم
👁️ 92 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کا ایرانی فوج کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے ایران کی پاسداران انقلاب کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کی قیادت میں سعودی عرب کی جانب سے ایران پر اس کے اور دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ایران اور سعودی عرب کئی برسوں سے پراکسی جنگ بھی لڑرہے ہیں، جس میں دونوں شام اور یمن میں جاری تنازع میں ایک دوسرے کے مخالفین کی پشت پناہی کررہے ہیں۔
ادھر سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے نے وزارت خارجہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ‘امریکی فیصلہ ریاست کے اس مطالبے کی ترجمانی کرتا ہے جس میں بین الاقوامی برادری سے کہا گیا تھا کہ ایران کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کو روکنا ضروری ہے’۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ریاستی ادارے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا تھا۔
امریکی صدر نے کہا تھا کہ ‘یہ مثالی اقدام اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہے کہ صرف ایران دہشت گردی کو فروغ نہیں دے رہا بلکہ پاسداران انقلاب ریاستی آلہ کار کے طور پر دہشت گردی کے فروغ میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔’
اس اعلان کے بعد امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو نے تمام بینکوں اور کاروباری افراد کو پاسداران انقلاب سے تعلقات کے نتائج سے خبردار کیا تھا۔
خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ امریکا نے کسی دوسرے ملک کے ریاستی ادارے کو دہشت گرد قرار دیا گیا۔
پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیے جانے کے ساتھ ساتھ اس پر پابندیاں بھی عائد کی گئیں، جن کے تحت ایرانی مسلح فوج کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے۔
اس کے ساتھ ہی امریکی شہریوں پر پاسداران انقلاب کے ساتھ کاروبار کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4577 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C