سعودی فوجی اتحاد کے کمانڈر سمیت کرپشن کے الزام میں دو شہزادے برطرف
👁️ 48 بار دیکھا گیا
سعودی فوجی اتحاد کے کمانڈر سمیت کرپشن کے الزام میں دو شہزادے برطرف
ریاض (ڈیلی اردو/وی او اے) سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دو سینئر ترین عہدیداروں کو کرپشن کے الزام میں عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق جوائنٹ فورسز (سعودی عرب اتحاد) کے کمانڈر شہزادہ فہد بن ترکی اور اُن کے صاحبزادے عبدالعزیز بن فہد کے خلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
عبدالعزیز بن فہد شمالی الجوف ریجن کے ڈپٹی امیر کے عہدے پر تعینات تھے جب کہ اُن کے والد شہزادہ فہد پڑوسی ملک یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے لیے سعودی اتحادی فورسز کے کمانڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کارروائی کا آغاز کرنے والے شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر مطلق بن سالم کو معزول شہزادہ فہد کی جگہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری فرمان کے مطابق وزارتِ دفاع کے کئی افسران اور سول ملازمین کے خلاف بھی کرپشن کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
سعودی عرب میں اعلیٰ حکام کے خلاف حالیہ کریک ڈاؤن کو مملکت سے کرپشن کے خاتمے کے لیے قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم ناقدین بدعنوانی کے خلاف شہزادہ محمد بن سلمان کی اس مہم کو اختیارات پر قبضہ جمانے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔
گزشتہ ماہ بھی سیاحتی منصوبے میں کرپشن کے الزامات پر کئی افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا تھا جن میں سینئر سیکیورٹی کمانڈر بھی شامل تھے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے رواں برس مارچ میں 298 افراد کی گرفتاری پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزمان کو ممکنہ طور پر ‘غیر منصفانہ قانونی’ کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سعودی عرب میں بدعنوانی کے خلاف مہم 2017 میں اس وقت سامنے آئی تھی جب شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت وزیروں اور کاروباری شخصیات کو دارالحکومت ریاض کے ایک لگژری ہوٹل میں قید کر دیا گیا تھا۔
بعدازاں کئی ہفتوں کے بعد بیشتر افراد کو مالی تصفیے پر رضا مندی کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔
حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے گرفتار افراد سے 400 ارب سعودی ریال سے زیادہ کی رقم برآمد کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4675 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3500 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2500 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2256 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C