سندھ: بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا مقدمہ تھانہ شہداد پور میں درج
👁️ 130 بار دیکھا گیا
سندھ: بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا مقدمہ تھانہ شہداد پور میں درج
کراچی (ڈیلی اردو) بھارتی شہر جودھپور میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا مقدمہ پاکستان میں درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ صوبہ سندھ کے ضلع شہداد پور کے تھانہ میں مقتول خاندان سے تعلق رکھنے والی شریمتی مکھنی بھیل کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ میں دہشت گردی ایکٹ اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
شہداد پور تھانہ میں بیٹی شریمتی مکھنی بھیل نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ مقتولین میں ان کے ماں باپ، بہن بھائی اور خاندان کے دیگر لوگ شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پورے خاندان کو راجستھان کے گاؤں لونا میں اگست 2020ء میں قتل کیا گیا۔
مکھنی بھیل نے موقف اختیار کیا کہ آر ایس ایس کے دہشت گرد اور بی جے پی کے غنڈے رات 3 بجے گھر میں داخل ہوئے 80 سالہ والد، 75 سالہ والدہ سمیت پورے خاندان کو زہریلے انجکشن لگا کر قتل کیا گیا۔
مکھنی بھیل نے مطالبہ کیا کہ بھارت میں قتل کیے گئے ہندو پاکستانی تھے، ریاست پاکستان انہیں انصاف دلائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے اور آر ایس ایس اور بی جے پی کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا جائے۔ مکھنی بھیل نے یہ بھی بتایا کہ قتل کئے گئے پاکستانی ہندوؤں کا خاندان 2012ء میں روز گار کے لیے راجستھان گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 476 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 487 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 451 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 349 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 912 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4835 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C