سندھ: دادو میں کاروکاری کے الزام میں 14 سالہ بچی کو سنگسار کر دیا گیا
👁️ 73 بار دیکھا گیا
سندھ: دادو میں کاروکاری کے الزام میں 14 سالہ بچی کو سنگسار کر دیا گیا
دادو (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں علاقے کے با اثر افراد نے زمانہ جاہلیت کی یادیں تازہ کردیں، ایک نابالغ لڑکی کو کاروکاری قرار دے کر سنگسار کردیا گیا۔
ضلع دادو کے کیر تھر پہاڑ کے علاقے میں 14 سالہ گل سماء کو با اثر افراد نے کاروکاری قرار دیا اور اسے سنگسار کرنے کی سزا سنائی۔ علاقہ مکینوں نے جرگے کے فیصلے کے مطابق نا بالغ لڑکی کو پتھر مار مار کر انتہائی دردناک طریقے سے قتل کردیا۔
مقتولہ بچی کے والدین نے بھی اس فیصلے کے خلاف کوئی مزاحمت نہیں کی اور بچی کی موت کو حادثہ قرار دے کر اس کی تدفین کردی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس نے لڑکی کے والد علی نواز ولد شاہنواز رند، سمیع ولد واحد بخش رند سمیت چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے بچی کے والد، والدہ اور نماز جنازہ پڑھانے والے مولوی ممتاز لغاری کو گرفتار کر لیا ہے۔
آئی جی سندھ کلیم امام نے بھی دادو میں بچی کو سنگسار کرنے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی دادو سے واقعے سے متعلق تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں، انھوں نے ہدایت کی کہ تفتیش کو موثر بنا کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
پولیس نے لڑکی کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے پیش امام کو بھی گرفتار کر لیا ہے جب کہ بچی کی والدہ کا دعوی ہے کہ ان کی بیٹی کی موت حادثاتی طور پر پتھریلا تودہ گرنے سے ہوئی۔
ایس پی دادو نے نمائندہ ڈیلی اردو کو بتایا کہ بچی کی قبر پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے، قبر کشائی کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا، قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا، مختلف پہلوں سے مقدمے کی تفتیش کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8867 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2484 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C