سندھ: ریاست مخالف نعرے بازی پر ایم کیو ایم لندن کا وکیل گرفتار
👁️ 146 بار دیکھا گیا
سندھ: ریاست مخالف نعرے بازی پر ایم کیو ایم لندن کا وکیل گرفتار
حیدر آباد (ڈیلی اردو) حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ریاست کے خلاف نعرے لگانے پر پولیس نے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کےکارکن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ڈان اخبار کے مطابق 5 جنوری کو اے-سیکشن تھانے کے سَب انسپیکرکی شکایت پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر تعزیرات پاکستان کی دفعات 123 (اے)، 124 (اے) اور 34 کے تحت درج کی گئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مشتبہ ملزمان نثار پنہور، عبدالرشید بھیہ (سابق ڈپٹی میئر ایچ ایم سی) راحیل، عبدالمجید خان، ایم کیو ایم لندن کے کارکن شکیل ضیا سمیت 4 سے 5 ملزمان نے لطیف آباد یونٹ 7 میں شادی کی تقریب کے دوران الطاف حسین کی حمایت اور پاکستان مخالف نعرے لگائے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمرہ سے ثابت ہوا ہے کہ مشتبہ ملزمان نے ریاست کے خلاف نعرے لگائے تھے۔
پولیس نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن اور ایم کیو ایم لندن کے کارکن شکیل ضیا کا ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے اسے سول جج کی عدالت میں پیش کیا۔
حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کیس میں ملزم کی ضمانت حاصل کرنے کے لیے اس معاملے کو سیشن جج کے سامنے اٹھایا۔
کیس میں ایک اور ملزم عبدالمجید کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
سندھ پولیس کی جانب سے جھوٹی ایف آئی آر کاٹ کر ایڈوکیٹ شکیل زی اور وفا پرست ساتھیوں کو گزشتہ شب گرفتار کیا گیا تھا آج صبح حیدرآباد کورٹ نے تمام ساتھیوں کو باعزت بری کردیا#مصطفئ_کمال_احسان_فراموش pic.twitter.com/NcVWOWOWHu
— MQM CHICAGO CHAPTER (@mqmchicago1) January 9, 2023
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C