سوئٹزر لینڈ : پاکستان میں حملہ ‘جیش العدل’ کی کارروائیوں کا جواب تھا، ایرانی وزیرِ خارجہ
👁️ 83 بار دیکھا گیا
سوئٹزر لینڈ : پاکستان میں حملہ ‘جیش العدل’ کی کارروائیوں کا جواب تھا، ایرانی وزیرِ خارجہ
ڈیووس (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ ایرانی فورسز نے پاکستان میں ‘ایرانی دہشت گرد گروپ’ کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملہ جیش العدل گروپ کی کارروائیوں کا جواب تھا۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ “ایرانی میزائلز اور ڈرونز سے دوست اور برادر ملک پاکستان کے کسی شہری کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔”
ایران کے وزیرِ خارجہ کا یہ بیان پاکستان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اسلام آباد نے کہا تھا ایران نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی خود مختاری کا احترام نہیں کیا۔
واضح رہے کہ ایران نے منگل کی شب پاکستان کے صوبے بلوچستان کے سرحدی علاقے میں میزائل اور ڈرون حملے میں عسکریت پسند گروپ ‘جیش العدل’ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ پاکستانی دفترِ خارجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں دو بچے ہلاک جب کہ تین بچیاں زخمی ہوئی ہیں۔
پاکستان نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے جب کہ تہران کے اسلام آباد میں سفیر، جو اس وقت ایران میں ہیں انہیں واپس پاکستان آنے سے منع کیا ہے۔
اس حملے سے کچھ گھنٹوں قبل ہی پاکستان کے نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے ڈیووس میں ایران کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی تھی۔
ایران کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ “پاکستان کی سرزمین” پر ایران کا حملہ جیش العدل گروپ کی حالیہ مہلک کارروائیوں کا جواب تھا۔ ان کے بقول جیش العدل نے ایران بالخصوص صوبہ سیستان بلوچستان میں راسک شہر میں حالیہ کارروائیاں کی ہیں۔
واضح رہے کہ 10 جنوری کو راسک میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہو گیا تھا جب کہ لگ بھگ ایک ماہ قبل اسی علاقے میں اس طرح کے حملے میں 11 پولیس افسران مارے گئے تھے۔
ان دونوں حملوں کی ذمہ داری جیش العدل نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ جیش العدل ایک سنی عسکریت پسند گروپ ہے جو 2012 میں بنا تھا۔
ایران نے ‘دہشت گرد’ گروپ کے طور پر اسے ‘بلیک لسٹ’ کیا ہوا ہے۔
حسین امیر نے کہا اس گروپ نے پاکستان کے صوبے بلوچستان کے کچھ حصوں میں پناہ لی ہوئی ہے اور “ہم نے اس معاملے پر کئی مرتبہ پاکستانی حکام سے بات کی ہے۔”
ایران کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایران پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ لیکن ایران کی قومی سلامتی سے سمجھوتہ یا کھیلنے کی اجازت نہیں دے گا۔
دوسری جانب ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ‘ارنا’ کے مطابق ایران کے وزیرِ دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی کا کہنا ہے کہ ایران دیگر ممالک کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے لیکن اپنی سلامتی کے دفاع کی کوئی حدود نہیں ہے۔
بدھ کو کابینہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں آشتیانی نے حملے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے لیے خطرے پر کسی بھی جگہ سے ردِعمل دیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9120 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C