سوات: چپریال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ مولانا رشید احمد ہلاک
👁️ 72 بار دیکھا گیا
سوات: چپریال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ مولانا رشید احمد ہلاک
سوات(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مولانا رشید احمد کو ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق چپریال کے رہائشی مولانا رشید احمد ولد امیر محمد بازار کے قریب مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنا دیا۔ گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی وجوہات اور فائرنگ میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مولانا رشید احمد تقریباً تین سال قبل تبلیغی سرگرمیوں کے سلسلے میں بیرون ملک گئے تھے اور چند ماہ قبل ہی واپس اپنے آبائی علاقے چپریال آئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
9/11 مقدمہ: عدالت نے خالد شیخ محمد کے ایف بی آئی بیانات بطور ثبوت مسترد کردیئے
30/August/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
لال قلعہ دھماکہ کیس: این آئی اے نے 13 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں جمع کرا دی
30/August/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
سوات: چپریال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ مولانا رشید احمد ہلاک
29/August/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
میانمار : فوجی کارروائیوں سے مذہبی شخصیات سمیت درجنوں ہلاکتیں، مختلف علاقوں میں نقل مکانی اور فضائی حملے
29/August/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
افریقہ میں حوثی باغیوں کا اسمگلنگ نیٹ ورک پھیلنے کا انکشاف، بحری راستوں کو خطرات لاحق
29/August/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
یمن: الضالع میں سرکاری فوج کا ڈرون حملہ، 5 حوثی ہلاک، اسلحہ کا ذخیرہ تباہ
29/August/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26260 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15501 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11787 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9080 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7369 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5044 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C