سوڈان میں فوجی ملیشیا کے حملے میں 40 افراد ہلاک، 19 زخمی
👁️ 310 بار دیکھا گیا
سوڈان میں فوجی ملیشیا کے حملے میں 40 افراد ہلاک، 19 زخمی
خرطوم (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں ) افریقی ملک سوڈان میں نیم فوجی دستوں پر مشتمل ملیشیا ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے شمالی دارفور کے صوبائی دارالحکومت الفاشر کے باہر قحط زدہ اور بے گھر افراد کے ابو شوق نامی کیمپ پر حملہ کر کے 40 افراد کو ہلاک کر دیا۔
انسانی حقوق کے لیے سرگرم مقامی گروپوں نے کہا کہ یہ حملہ پیر کے روز کیا گیا۔ ایمرجنسی ریسپانس رومز نامی گروپ، جو سوڈان بھر میں امدادی کام کرتا ہے، نے فیس بک پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آر ایس ایف، جو سوڈانی فوج کے خلاف برسرپیکار ہے، کے مسلح ارکان نے اس کیمپ کے بعض حصوں پر چھاپہ مارا اور عارضی قیام گاہوں میں موجود شہریوں کو نشانہ بنایا۔ اس گروپ کے مطابق کم از کم 19 افراد زخمی بھی ہوئے۔
تقریباً چار لاکھ 50 ہزار بے گھر افراد کو پناہ دینے والا ابو شوق کیمپ جنگ کے دوران بارہا حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔ الفاشر شہر پر فوج کا کنٹرول ہے لیکن آر ایس ایف وقفے وقفے سے وہاں حملے کرتی رہی ہے۔
ادھر الفاشر کی مزاحمتی کمیٹیوں نے بھی ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے فیس بک پر کہا کہ یہ منظرنامہ ’’بے گناہ اور نہتے عوام کے خلاف کیے جانے والے ہولناک مظالم کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘ یہ کمیٹیاں مقامی شہریوں پر مشتمل ہیں، جن میں انسانی حقوق کے کارکن بھی شامل ہیں۔
ییل یونیورسٹی کی ہیومینیٹیرین ریسرچ لیب نے سیٹلائٹ تصاویر جاری کی ہیں، جن میں پیر کے روز ابو شوق کیمپ میں 40 گاڑیوں کی موجودگی دیکھی جا سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 420 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 302 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 284 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 397 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 512 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4843 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3588 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C