سوڈان: نوجوان کے قتل میں ملوث فوجیوں کی گرفتاری کا حکم
👁️ 89 بار دیکھا گیا
سوڈان: نوجوان کے قتل میں ملوث فوجیوں کی گرفتاری کا حکم
خرطوم (ڈیلی اردو) سوڈان کے پبلک پراسیکیوٹر نے ایک نوجوان بہاء الدین نوری کے قتل میں ملوث فوجیوںکو فوری طور پر گرفتار کرنے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ سوڈان میں مبینہ طور پر فوجیوں کی ایک کارروائی میں ایک نوجوان کی ہلاک کے بعد عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
العربیہ کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر کی طرف سے جاری ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ ورثا کی جانب سے مقتول نوجوان کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم ک رپورٹ آنے کے بعد ہی قاتلوں کی نشاندہی کی ہو سکے گی۔
بیان میںکہا گیا ہے کہ اس واقعے میںملوث تمام فوجیوںکی فوری گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔ جب تک اس اصل ملزمان کی شناخت نہیں ہوجاتی تمام مشتبہ ملزمان کو حراست میں رکھا جائے گا۔
ادھر سوڈانی فوج کی کوئک ریسپانس فورس نے بھی اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیشن قائم کریا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انٹیلی جنس یونٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ نوری کے قتل کے شبے تمام ملزمان سے تفتیش کرے۔
خیال رہے کہ سوڈان کی مزاحمتی کمیٹی کے رکن 45 سالہ نوری کو جنوبی خرطوم میں ایک ہوٹل سے 16 دسمبر کو اغوا کیا گیا تھا۔ اسے سول کپڑوں میں ملبوس افراد ایک بغیر نمبر پلیٹ کار کے نامعلوم مقام پر لے گئے تھے۔
پانچ روز بعد اس کی لاش ام درمان کے مقام سے ملی۔ اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں۔ مقتول کے ورثا نے اس مسلح افواج پر اس قتل میںملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پوسٹ مارٹم کے بغیر اس کی تدفین نہیں کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C