سپریم کورٹ نے کراچی میں ہندوؤں کی عبادت گاہ ” دھرم شالہ “ کو گرانے سے روک دیا
👁️ 124 بار دیکھا گیا
سپریم کورٹ نے کراچی میں ہندوؤں کی عبادت گاہ ” دھرم شالہ “ کو گرانے سے روک دیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں ہندوؤں کے مذہبی مقام گاہ دھرم شالہ گرانے سے روک دیاہے، دھرم شالہ سے متعلق سیکرٹری آثار قدیمہ اور کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، سپریم کورٹ نے یک رکنی اقلیتی کمیشن کے فنڈز سے متعلق رپورٹ طلب کی۔ عدالت نے چئیرمین متروکہ وقف املاک پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے بتایا کہ کراچی میں ہندوؤں کی مذہبی عبادے گاہ دھرم شالہ کو گرایا جا رہا ہے۔ دھرم شالہ کو گرا کر نئی عمارت تعمیر کی جا رہی ہے۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک نے کہا جس عمارت کو دھرم شالہ کہا گیا وہاں 1947 سے ہوٹل چلا آرہا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ چئیرمین متروکہ وقف املاک کو احساس نہیں عدالت کو کیا بیان دیا۔ عدالت کے سامنے سچ بولنا ہوتا ہے۔ وکیل حنا جیلانی نے کہا کہ حکومت کے تشکیل کردہ اقلیتی کمیشن پر اعتراض ہے۔ حکومت کے بنائے نصاب پر اقلیتی برادری کو اعتراض ہے۔
چیف جسٹس نے کہا تعلیمی نصاب پر اتنا جھگڑا کیوں ہے۔ 1960 والا نصاب دوبارہ بحال کردیں۔ 1960 کے تعلیمی نصاب پر کسی کو اعتراض نہیں تھا۔
عدالت نے دھرم شالہ سے متعلق سیکرٹری آثار قدیمہ، کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کر کے عماعت ملتوی کر دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 752 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 299 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 402 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8898 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3514 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2517 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2265 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1958 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C