10/October/2023

سکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 2 دہشت گرد ہلاک

👁️ 30 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 2 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاکستانی فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں کی۔ آپریشن کے دوران اکرم نامی دہشت گرد سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے پہلے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔

دوسری کارروائی قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کی گئی۔ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔ شدید جھڑپ میں میران شاہ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی آبادی نے سکیورٹی فورسز کے بروقت اور متحرک آپریشن کو سراہا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C