سیالکوٹ: نشئی باپ کی فائرنگ سے دو بیٹیاں جاں بحق، بیٹا شدید زخمی
👁️ 53 بار دیکھا گیا
سیالکوٹ: نشئی باپ کی فائرنگ سے دو بیٹیاں جاں بحق، بیٹا شدید زخمی
سیالکوٹ (نمائندہ ڈیلی اردو) نشئی باپ نے بچوں پر فائرنگ کرکے بیٹیوں کی جان لے لی جب کہ بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں والد احمد نے اپنے تین بچوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے کچا شہاب پورہ میں نشے کے عادی ملزم نے بیوی سے پیسے مانگے تو انکار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بیٹیاں 12 سالہ روحانیہ، 10 سالہ عرشی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ جبکہ 9 سالہ بیٹا اذان شدید زخمی ہوگیا۔ جسے علاج معالجے کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم اس کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
مقامی صحافیوں کو اہل محلہ نے بتایا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پویس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ ملزم احمد سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 265 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 478 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 334 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8873 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4658 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3492 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2491 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2250 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1935 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C