سینیٹ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس: سوات میں سیکیورٹی کی صورتحال قابو میں ہے
👁️ 27 بار دیکھا گیا
سینیٹ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس: سوات میں سیکیورٹی کی صورتحال قابو میں ہے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سینیٹ کی کمیٹی برائے دفاع کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ سوات میں سیکیورٹی کی صورتحال کنٹرول میں ہے اور وہاں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دوبارہ منظم ہونے کی خبریں مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق کمیٹی کو یقین دلایا گیا کہ ریاست کی رٹ سب سے اہم ہے اور امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے’۔
یہ بات کمیٹی کی جانب سے سوات میں سیکورٹی کی صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ کے بعد جاری ایک بیان میں کہی گئی جس کی صدارت سینیٹر مشاہد حسین نے کی۔
ٹی ٹی پی کے متعدد جنگجو جون اور جولائی میں افغانستان سے حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے دوران واپس آئے تھے، واپس آنے والے عسکریت پسندوں کو پہلی مرتبہ اگست کے شروع میں سوات کے علاقے دیر میں دیکھا گیا جب انہوں نے ایک فوجی افسر اور ایک پولیس اہلکار کو یرغمال بنایا تھا۔
بعدازاں دونوں کو مقامی عمائدین کے ساتھ بات چیت کے بعد رہا کردیا گیا تھا، اس کے بعد سے علاقے میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے واقعات کی اطلاعات ہیں۔
حالیہ مینگورہ بم حملے میں امن کمیٹی کے سابق رکن ادریس خان سمیت 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جس سے سوات میں ٹی ٹی پی کے دوبارہ طاقت حاصل کرنے کے خدشات بڑھے۔
ٹی ٹی پی کی واپسی کے اثرات خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
سینیٹ کمیٹی کی کارروائی سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ بریفنگ میں سیکیورٹی حکام نے ٹی ٹی پی کے دوبارہ سر اٹھانے کی رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ‘مبالغہ آرائی’ قرار دیا۔
ذرائع نے حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ سوات میں دہشت گردی کے تقریباً چار یا پانچ واقعات ہوئے ہیں، لیکن ان تمام کا تعلق ٹی ٹی پی سے نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجرموں کا سراغ لگا کر پکڑ لیا گیا ہے اور خاص طور پر مالاکنڈ پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کے کردار کی تعریف کی۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی حکام نے ان خبروں کی بھی تردید کی ہے کہ ’ٹی ٹی پی کے مسلح افراد‘ کو امن مذاکرات کے دوران طے پانے والی کسی سمجھوتے کے تحت افغانستان میں ان کے محفوظ ٹھکانوں سے وطن واپس آنے کی اجازت دی گئی تھی۔
خیال کیا جاتا ہے کہ تقریباً 450 عسکریت پسندوں کو اپنے ہتھیاروں سمیت واپس جانے کی اجازت دی گئی تھی۔
اس وقت یہ بھی کہا گیا تھا کہ انہیں پہاڑیوں میں ہتھیار رکھنے کی اجازت تھی، لیکن انہیں غیر مسلح ہو کر اپنے گھروں میں جانا تھا۔
جب یہ رپورٹیں پہلی بار منظر عام پر آئیں تو دعویٰ کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کرنے والوں نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر عسکریت پسندوں کو ان کے گھروں کو جانے کی اجازت دی تھی۔
تاہم ذرائع نے بتایا کہ حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی سمجھوتہ نہیں تھا اور چند عسکریت پسند پاک افغان سرحد کے بغیر باڑ والے حصوں میں گھس آئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کو یہ تاثر بھی دیا گیا کہ اب کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ امن مذاکرات نہیں ہو رہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C