سینیگال سے اسپین جانے والی مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 140 افراد ہلاک
👁️ 109 بار دیکھا گیا
سینیگال سے اسپین جانے والی مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 140 افراد ہلاک
ڈاکار (ڈیلی اردو) سینیگال میں مہاجرین کی کشتی تباہ ہونے سے 140 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین نے واقعے کو رواں سال اب تک کشتیاں یا چھوٹے بحری جہاز تباہ ہونے کے باعث ڈوب کر ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے خطرناک واقعے قرار دیا ہے جس میں 140 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والی کشتی میں 200 افراد سوار تھے جن میں سے 59 افراد کو سینیگال اور اسپین کی بحریہ سمیت قریب ہی موجود مچھیروں نے ریسکیو کرلیا جب کہ ڈوبنے والوں میں سے 20 افراد کی لاشیں بھی نکالی جاچکی ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق کشتی مغربی سینیگال کے ساحل سے اسپین کے کینیری آئس لینڈ کے لیے روانہ ہوئی تھی جس میں چند گھنٹے بعد ہی آگ لگ گئی۔
اقوام متحدہ کے ادارے نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے بھی اسی ساحل میں ایک کشتی تباہ ہوئی تھی جس کے بعد وسطی بحیرہ روم میں کشتی تباہ ہونے ہونے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ ایک اندازے کے مطابق اس سال مغربی افریقا سے کینیری آئس لینڈ کی طرف مہاجرین کی تقریباً 11 ہزار سے زائد کشتیاں روانہ ہوئیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے حکومتوں اور عالمی برداری پر زور دیا کہ وہ انسانی اسمگلنگ کے ایسے نیٹ ورکس کے خلاف متحد ہوں جو مایوس نوجوانوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
03/July/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
03/July/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
03/July/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
ایران میں سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز
03/July/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8883 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4679 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3502 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1949 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C