سی آئی اے نے پاکستان میں پولیو ویکسی نیشن کو بدترین نقصان پہنچایا، یورپی ماہرین
👁️ 182 بار دیکھا گیا
سی آئی اے نے پاکستان میں پولیو ویکسی نیشن کو بدترین نقصان پہنچایا، یورپی ماہرین
لندن (ڈیلی اردو) یورپی ماہرین نے اپنی تازہ تحقیق میں کہا ہے کہ 2011 میں اُسامہ بن لادن تک پہنچنے کےلیے امریکی سی آئی اے نے اپنی جعلی پولیو مہم کے ذریعے پاکستان میں پولیو ویکسی نیشن پروگرام کو بدترین نقصان پہنچایا، جس کے اثرات آج تک جاری ہیں۔
’’جرنل آف دی یورپین اکنامک ایسوسی ایشن‘‘ کے تازہ شمارے میں اسپین اور برطانیہ کے دو ماہرین نے دس سالہ اعداد و شمار کی بنیاد پر بتایا ہے کہ پاکستان میں اسلام پسندوں کی اکثریتی آبادی والے علاقوں میں پولیو ویکسی نیشن کی شرح میں 39 فیصد تک کمی آچکی ہے۔
البتہ، حالیہ برسوں میں پولیو ویکسین کے خلاف عوامی مزاحمت کی بڑی وجہ اسلام پسند لوگوں کی بڑی تعداد کا پولیو کارکنان کو ’’خفیہ جاسوس تنظیموں کا نمائندہ‘‘ سمجھنا ہے۔
ان شبہات کے حق میں اُسی جعلی پولیو مہم کو بطور ثبوت پیش کیا جاتا ہے جو 2011 میں امریکی سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کو پکڑنے کےلیے انجام دی تھی۔ (اس جعلی پولیو مہم کےلیے سی آئی اے نے مقامی ڈاکٹر شکیل آفریدی کا استعمال کیا تھا۔)
یہی نہیں بلکہ آج شدت پسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں زخمی اور قتل ہونے والے پولیو کارکنان اور انتظامی اہلکاروں بڑی وجہ بھی یہی سوچ ہے۔
جولائی 2011 میں اس بات کے انکشاف پر دنیا بھر کے طبّی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات آئندہ نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی جائے۔
مئی 2013 میں امریکا کے معتبر سائنسی جریدے ’’سائنٹفک امریکن‘‘ کے ادارتی بورڈ نے اپنی ایک مشترکہ تحریر امریکی حکومت کو شدید ترین تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے کی اس حرکت نے دنیا بھر میں پولیو ویکسی نیشن پروگرام کو 25 سال پیچھے پہنچا دیا ہے۔
اگرچہ اس تحقیق میں تمام پرانی باتوں کو نئے اعداد و شمار کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے تاہم یہ ایک طرح کی یاددہانی ضرور ہے کہ ’’سیکیورٹی ادارے‘‘ اپنا مفاد حاصل کرنے کےلیے کس طرح اخلاقی اقدار کو پامال کرتے ہوئے انسانیت کی حدود سے گر جانے کو بھی برا نہیں سمجھتے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات، دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک
16/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس پر حملوں کا دعویٰ
16/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی سلامتی پر حملوں کی مذمت، مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون کارروائی پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف
16/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26300 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15547 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11832 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9143 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7423 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5183 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C