سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی دوسری فہرست جاری کردی
👁️ 42 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی دوسری فہرست جاری کردی
پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے مطلوب دہشت گردوں کی دوسری فہرست جاری کردی۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری پر 3 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک کی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں، مطلوب دہشت گردوں میں 15 کا تعلق ضلع بنوں، 13 کا تعلق لکی مروت جبکہ دو کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
سی ٹی ڈی کے پی کی جاری فہرست کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حبیب اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے جبکہ بنوں کے دہشت گرد کمانڈر مولوی نعمت اللہ کے سر کی قیمت 40 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔
انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشید ہ رکھا جائے گا۔
اس سے قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے 135 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کی تھی۔
سی ٹی ڈی پہلے فہرست میں دہشت گردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 50 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق فہرست میں شامل 2 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ بیشتر دہشت گردوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے ان مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت تین لاکھ سے دس کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری کیے جانے والے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی اطلاع دینے والے افراد کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا۔
مطلوب دہشتگردوں میں جلال الدین، محمد آصف خان، آصف صدیقی، محمد فیاض، انعام قاری، الطاف حسین اور محمد رضوان کے سر کی قیمت تین لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔
دہشت گرد شہکاردن بھٹی، واجد خان، نیاز محمد، نقاب خان، کلیم خان، زارف سعید، یاسر الیاس، محمد کاشف کے سر کی قیمت بھی تین لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔
دہشت گرد حمزہ علی،عالم زیب،مفتی سجاد،عزیر الرحمان اور عمران سطارکے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔
انتہائی مطلوب دہشت گرد وں میں سے ماجد زبیر، محمد زمضان کامران، محمد سبحان، رحمت اللہ خان، فضل حلیم کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
محمد صادق کے سر کی قیمت 20 لاکھ، محمد آصف صدیق کی 30 لاکھ اور حمز ہ علی کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے مولانا خالد اور محمد یوسف کے سرکی قیمت 50 لاکھ روپے،محمد عمران کی پانچ کروڑجبکہ عزیرالرحمان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقررکی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال 198 ٹیرر فنانسنگ کیسز رجسٹرڈ ہوئے، دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق کیسز میں 777 ملزمان نامزد ہوئے اور 133 کیسز میں نامزد 245 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق سب سے زیادہ 147 گرفتاریاں پشاور ریجن ون میں ہوئیں اور مختلف کارروائیوں میں دہشتگردوں کے 15 مالی معاونین ہلاک ہو چکے ہیں۔
سی ٹی ڈی نے یہ بھی بتایا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والے 19 ملزمان کو سزائیں مل چکی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1929 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C