سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار
👁️ 8 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار
لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے اضلاع ساہیوال اور اوکاڑہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے مبینہ تعلق رکھنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کے حکام کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ساہیوال سے دو مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کی شناخت عبدالعزیز اور ولایت شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جو پشاور کے رہائشی ہیں۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 کلو گرام بارودی مواد، 3 مبینہ آئی ای ڈیز، 3 کلاشنکوفیں، نقد رقم اور دیگر مبینہ دہشت گردی کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان ساہیوال اور اوکاڑہ کے اضلاع میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم بروقت کارروائی کے ذریعے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے ممکنہ سہولت کاروں، ساتھیوں اور نیٹ ورک کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی حکام ماضی میں بھی مختلف دہشت گرد حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں، تاہم بھارت ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار
01/August/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں کا سیکیورٹی بحران پر وزیر داخلہ سے اہم ملاقات
01/August/2026 👁️ 16 بار دیکھا گیا
بنوں میں امن کمیٹی عمائدین پر ڈرون حملہ، 5 افراد زخمی
01/August/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان لوئر میں کرفیو نافذ، بازار بند، آمدورفت پر پابندی عائد
01/August/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
دہشت گردوں سے مذاکرات کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈالنا ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
01/August/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9001 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4877 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3748 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3619 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2601 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2349 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C