شام: ادلب میں روس کی بمباری سے 9 خواتین سمیت 15 افراد شہید
👁️ 79 بار دیکھا گیا
شام: ادلب میں روس کی بمباری سے 9 خواتین سمیت 15 افراد شہید
دمشق (ڈیلی اردو) شام کے شہر ادلب میں روسی جنگی طیاروں کی بمباری سے 9 خواتین سمیت 15 شہری شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معرۃ المصرین کے علاقے میں ہونے والے اس حملے میں ایک پولٹری فارم کو نشانہ بنایا گیا جہاں شامی حکومت کے زیر انتظام حلب کے مغربی اور ادلب کے جنوبی علاقوں سے بے گھر ہونے والے 50 کے قریب افراد پناہ گزین تھے۔
ایک ہسپتال ورکر کا کہنا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب روسی جنگی طیاروں نے پولٹری فارم پر 8 میزائل داغے۔ عینی شاہدین کے مطابق شہدا میں 6 ماہ سے کم عمر کے 2 بچے اور 9 خواتین بھی شامل ہیں۔
کارروائی روس اور ترکی کے مابین ادلب کی صورت حال اور جنگ بندی پر ماسکو میں مذاکرات سے چند گھنٹے پہلے کی گئی ہے۔ ترکی گزشتہ ہفتے اپنے 33 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد شام میں کارروائیوں کا آغاز کرچکا ہے۔
گزشتہ دسمبر سے 10 لاکھ سے زائد شامی شہری ملک کے اندر ترکی کے سرحدی علاقوں میں بے گھر ہوکر منتقل ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ نے اسے بدترین انسانی المیہ قرار دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C