شام: القنیطرہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری
👁️ 84 بار دیکھا گیا
شام: القنیطرہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری
بیروت (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) شام میں سرکاری میڈیا نے جمعرات کے روز علی الصبح بتایا ہے کہ شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے ملک کے جنوب مغرب میں واقع صوبے القنیطرہ کی فضا میں اسرائیلی میزائلوں کا راستہ روک دیا۔
میڈیا نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 12:30 پر شامی فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی نقل و حرکت کا پتہ چلایا۔ یہ طیارے مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے کی جانب سے لبنان کے شہرا صیدا کی سمت آ رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے لبنانی فضاؤں کے اوپر سے وسطی علاقے کی جانب کئی میزائل داغے۔
مذکورہ ذریعے نے مزید بتایا کہ داغے گئے میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ فضا میں ہی روک دیا گیا۔
گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے شام کے وادی گولان کے سرحدی شہر القنیطرہ میں وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے رواں سال فروری میں بتایا تھا کہ شامی فضائی دفاعی نظام نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اطراف “دشمن کی جانب سے داغے گئے میزائلوں” کو مار گرایا۔ یہ میزائل مقبوضہ گولان کے پہاڑی علاقے سے داغے گئے۔
گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیل نے شام پر سیکڑوں میزائل داغے۔ ان کارروائیوں میں شام میں ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے علاوہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی جانب سے بھیجے گئے عسکری ساز و سامان پر بھی حملے کیے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C