شام: حُمص میں فرقہ وارانہ کشیدگی، جوڑا ہلاک، کرفیو نافذ
👁️ 200 بار دیکھا گیا
شام: حُمص میں فرقہ وارانہ کشیدگی، جوڑا ہلاک، کرفیو نافذ
دمشق (ڈیلی اردو ) شام کے وسطی شہر حُمص میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے پھوٹنے کے بعد حکام نے پیر کی دوپہر متعدد علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا۔ ہنگاموں کا آغاز اتوار کی صبح زیدل نامی علاقے میں ایک جوڑے کے ہلاک ہونے کے واقعے کے بعد ہوا۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق مکان کی دیواروں پر فرقہ وارانہ نوعیت کی گرافیٹی بھی پائی گئی ہے۔
غیر سرکاری تنظیم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق جوڑے کے ہلاک ہونے اور فرقہ وارانہ گرافیٹی نے لواحقین میں شدید غم و غصہ پیدا کیا، جس کے بعد ان کے قبیلے بنی خالد کے مسلح افراد نے حُمص کے اکثریتی علوی آبادی والے علاقوں میں پرتشدد حملے کیے۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر حکام نے فوری طور پر ان علاقوں میں کرفیو نافذ کیا۔
آبزرویٹری کے مطابق مسلح افراد موٹرسائیکلوں پر متعدد علاقوں میں داخل ہوئے، گاڑیوں، دکانوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا اور شہریوں پر حملے کیے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق تشدد کے واقعات میں 18 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ سکیورٹی فورسز کو شہر بھر میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
حُمص کی داخلی سکیورٹی کے سربراہ مورہف الناسان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ادارے جوڑے کے ہلاک ہونے کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
گزشتہ سال طویل عرصے سے برسراقتدار آمر بشارالاسد کو معزول کرنے والے باغیوں کے سربراہ اور موجودہ عبوری صدر احمد الشرع نے ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کا وعدہ کیا تھا، تاہم اس کے باوجود متعدد مہلک فرقہ وارانہ واقعات پیش آ چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C