شدت پسندوں کے دو الگ حملے: لکی مروت میں گرلز سکول، بنوں میں پل تباہ
👁️ 584 بار دیکھا گیا
شدت پسندوں کے دو الگ حملے: لکی مروت میں گرلز سکول، بنوں میں پل تباہ
پشاور (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں شدت پسندوں نے گرلز سکول کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔ یہ واقعہ تھانہ غزنی خیل کی حدود میں واقع پہاڑ خیل پکہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم شدت پسندوں نے سرکاری گرلز پرائمری سکول کی عمارت کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ سکول گزشتہ تین سالوں سے بند پڑا تھا اور تدریسی سرگرمیاں معطل تھیں۔ دھماکے کے بعد عمارت کو شدید نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ادھر ضلع بنوں کی تحصیل جانی خیل میں بھی شدت پسندوں نے بارودی مواد سے علاقے کا واحد رابطہ پل تباہ کر دیا۔ پل کے منہدم ہونے کے باعث مقامی آبادی کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، خصوصاً بیماروں کو اسپتال پہنچانے اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل معطل ہو گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تاہم تاحال کسی تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
یاد رہے کہ لکی مروت اور جانی خیل کے علاقے حالیہ برسوں میں دہشتگردی اور شدت پسند حملوں کا مرکز رہے ہیں، جہاں سیکیورٹی فورسز اور مقامی آبادی کو بارہا نشانہ بنایا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں شمشتو چوکی پر بارودی مواد سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
29/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26343 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9205 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5306 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C