شمالی وزیرستان: محسن داوڑ نے جرگہ ممبران کے ذریعے خود کو قانون کے حوالے کردیا
👁️ 76 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: محسن داوڑ نے جرگہ ممبران کے ذریعے خود کو قانون کے حوالے کردیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے پی ٹی ایم کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کو حراست میں لے لیا۔ ڈیلی اردو کے نمائندہ کے مطابق محسن داوڑ نے جرگہ ممبران کے ذریعے خود کو سیکیورٹی فورسز کے اعلی سطحی حکام کے حوالے کردیا۔
ذرائع کے مطابق پشتون قبائل، حکومت کے گرینڈ جرگہ اور ضلعی انتظامیہ نے پشتون قبائلی روایات کے مطابق جرگہ “نناواتے“ کر کے خڑ کمر واقع پر با قاعدہ معافی مانگ لی ہے اور جرگہ ننواتے میں اپنے ساتھ پشتون روایت کے مطابق 4 عدد دنبے ساتھ لائے تھے۔ حکومت اور جرگہ کے شدید اسرار پر دھرنا صرف رمضان شریف اور شہیدوں کے فاتحہ کی خاطر عید تک دھرنا ملتوی کیا گیا ہے۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق شمالی وزیرستان کے منتخب نمائندے بیرسٹر محسن داؤڑ نے اعلان کیا کہ وہ خود عدالت کا سامنے پیش ہوکر حقائق پیش کریں گے اور دنیا کے سامنے ثابت کریں گے کہ کون جھوٹا اور کون سچا ہے۔ میرانشاہ میں دھرنے سے اپنے آخری خطاب میں محسن داؤڑ نے کہا کہ آج سے وزیرستان کا ہر جوان محسن داؤڑ اور علی وزیر ہے۔ ہم اپنے مطالبات کیلئے کھڑے رہیں گے اور پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب محسن داؤڑ وزیرستان کے علاقے خڑ قمر واقعے کے بعد سے میرانشاہ میں دھرنے دے بیٹھے تھے اور ادارے ان کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے تھے جبکہ جنوبی وزیرستان کے ایم این اے پہلے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ہے۔
محسن داوڑ کی گرفتاری کیسے ممکن ہوئی
کئی روز سے محسن داوڑ کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی اور اس وقت گرفتاری سے حالات سخت کشیدگی کی طرف رہے تھے لیکن گزشتہ دو دونوں کے جرگوں اور بالخصوص شہید ہونے والوں کے گھروں میں نناواتے (معافی طلب کرنا یا معافی مانگنا) کے بعد حالات سنبھلنے میں مدد ملی جس کے بعد جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ دھرنا عید تک ملتوی کردیا جائے گا تب تک حکومت کی طرف سے ان اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا جس میں متاثرہ افراد اور قوم کے مشران کو حکومت کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ان افراد کو سخت سزا دی جائے گی جنہوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا ہے اور ساتھ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ محسن داوڑ گرفتاری دے گا۔
نناواتے کیا ہے؟
پشتون اور قبائلی معاشرے میں نناواتے بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور نناواتے اس وقت کی جاتی ہے جب کوئی فریق غلطی تسلیم کرتا ہے اور اس کا مطلب یہ بھی ہوتا ہے کہ غلطی تسلیم کرنے والا غلطی کا ازالہ کرے گا۔
سیکیورٹی ذرائع سے ٹی وی چینلز کو خبر دی ہے کہ وزیرستان سے قومی اسمبلی کے پشتون رکن محسن داوڑ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ان کے خلاف بویہ چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان سے ہی قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کو چند روز قبل گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی تحویل میں ہیں۔
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل کے علاقے خڑکمر میں اتوار کے روز سیکورٹی فورسز اور پشتون تحفظ تحریک کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ جھڑپ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ پی ٹی ایم کے 13 کارکن جاں بحق اور 45 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8838 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4582 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3289 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1908 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C