شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 4 گرفتار
👁️ 52 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 4 گرفتار
راولپنڈی (کاشف محمود) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ جبکہ انتہائی مطلوب زخمی کمانڈر سمیت 4 تخریب کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1550785324573392896?t=Lbkv_GZ1FauDrayop9Q8Eg&s=19
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے دو مختلف علاقوں میں انٹیلی بیس کی بنیاد پر آپریشن کئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایک کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا جبکہ اس کے 3 دیگر ساتھی بھی پکڑے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے دوسرے آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جن سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، یہ دہشت گرد فورسز پر حملوں، اغواء برائے تاوان اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
19/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
19/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
19/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15562 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11846 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9157 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7442 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5212 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C