11/May/2023

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

👁️ 22 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل میر علی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر خفیہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ اور تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب کمانڈر صدام عرف لنگڑا ہلاک ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مقامی ہوٹل کا محاصرہ کیا جہاں صدام لنگڑا موجود تھا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

ہلاک ہونے والا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے قتل عام میں ملوث تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C