شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ اور دھماکا، ایک جوان شہید
👁️ 112 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ اور دھماکا، ایک جوان شہید
راولپنڈی (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان پاک فوج کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سپاہی عامل شاہ شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران دہشت گرد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور ایک ماہ کے دوران 5 سپاہی شہید اور 31 زخمی ہو چکے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کا واقعہ بھی دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے باعث پیش آٰیا۔
خیال رہے کہ 25 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں پی ٹی ایم کے کارکنوں نے خار کمر چیک پوسٹ پر مبینہ طورپر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 5 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ جبکہ فورسز کی فائرنگ سے 13 افراد جاں بحق اور 45 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
پاک فوج نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا جب کہ محسن داوڑ موقع سے فرار ہو گئے تھے۔
بعد ازاں پاک فوج نے چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں محسن داوڑ کو خود کو جرگہ عمائدین کے ذریعے خود کو قانون کے حوالے کر دیا تھا۔
علی وزیر اور محسن داوڈ کو علیحدہ علیحدہ مواقع پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے دونوں کو 8 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر رکھا ہے۔
وفاقی کابینہ اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Hizbul Ahrar's statement says that it targeted a convoy of Pakistani military with IED. When the convoy stopped, its fighters opened firing on the vehicles which continued for several minutes. Hizbul Ahrar further claims that two vehicles were significantly damaged. #Pakistan
— FJ (@Natsecjeff) June 1, 2019
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بم حملے کی ذمہ داری حزب الاحرار نے قبول کرلی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8838 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4582 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3289 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1908 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C