شمالی وزیرستان میں شہید کرنل راشد کریم بیگ اور کیپٹن عارف اللہ کی نماز جنازہ ادا
👁️ 99 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں شہید کرنل راشد کریم بیگ اور کیپٹن عارف اللہ کی نماز جنازہ ادا
لکی مروت / ہنزہ (ڈیلی اردو) شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ اور کیپٹن عارف اللہ مروت کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
شمالی وزیرستان دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے تھا، ان کی نماز جنازہ جوٹیال میں ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت فوجی افسران نے شرکت کی۔
شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کے جسدِ خاکی کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ہنزہ پہنچادیا گیا جہاں سے شہید کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے آبائی گاؤں حیدرآباد روانہ کردیا گیا۔ شہید کو پاک فوج کے چوک و چوبند دستے نے سلامی دی اور قبر پر پھول بھی چڑھائے۔
شمالی وزیرستان دھماکے میں شہید ہونے والے دوسرے آفیسر کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت سے تھا، ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں تاجہ زئی میں ادا کی گئی اور شہید کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
شہید کیپٹن عارف اللہ کی نماز جنازہ میں اعلیٰ افسران اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں ڈی جی او سی میجر جنرل اسد جنجوعہ کے علاوہ ضلع نائب ناظم عرب خان نے بھی شرکت کی۔
شہید کو پاک فوج کے چوک و چوبند دستے نے سلامی دی اور قبر پر پھول بھی چڑھائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت ایک حوالدار کی شہادت ہوئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C