شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، 21 اہلکار زخمی
👁️ 32 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، 21 اہلکار زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے میرعلی میں سیکورٹی فورسز کی کانوائے پر خودکش حملہ کے نتیجے میں 21 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق منگل کی دوپہر میرعلی بائی پاس پر مبینہ موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے اس وقت اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکہ کیا جب وہاں سے سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلہ گزر رہا تھا۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں فوجی کانوائے پر خودکش حملہ، اطاعات کے مطابق خودکش حملہ میرعلی بائی پاس روڈ پر ہوا، قافلہ بنوں سے میران شاہ جارہا تھا، متعدد اہلکار زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ #Mirali #NorthWaziristan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) September 27, 2022
دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے قافلے میں شامل کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ دوپہر کے 3 سے 4 بجے کے درمیان میر علی روڈ پر پیش آیا جہاں خودکش حملہ آؤر نے فوجی قافلے کو نشانہ بنانے کے لئے گاڑی کے قریب آکر خود کو اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 21 فوجی زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق فوجی کافلہ بنوں سے میرانشاہ جارہا تھا۔
حملے میں زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے میر علی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر اضافی نفری موجود ہے، علاقے میں فورسز کی جانب سے سرج آپریشن جاری ہے۔
رواں سال شمالی وزیرستان میں یہ پانچواں خودکش حملہ ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فائرنگ کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4654 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C