شمالی کوریا کا اسٹریٹیجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
👁️ 159 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا اسٹریٹیجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
پیانگ یانگ (ڈیلی اردو) شمالی کوریا نے اسٹریٹیجک کروز میزائل کا ایک اور کامیان تجربہ کرلیا ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اسٹریٹیجک کروز میزائل کا تجربہ مشرقی ساحل کے قریب بحری جہاز سے کیا گیا۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان بھی میزائل تجربے کے وقت موجود تھے۔ میزائل کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے بیان میں کہا کہ خطے میں امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں کا موثر جواب دیا جائے گا اور شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
شمالی کوریا کی جانب سے بیان میں جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگ کی ریہرسل قرار دیا گیا۔
شمالی کوریا کے ہیکرز جنگی مشقوں سے متعلق کانٹریکٹر کی ای میلز کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔ امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے اور اسے علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C