صدر بائیڈن کا امریکہ میں موجود فلسطینیوں کی بے دخلی کو عارضی طور پر روکنے کا حکم
👁️ 158 بار دیکھا گیا
صدر بائیڈن کا امریکہ میں موجود فلسطینیوں کی بے دخلی کو عارضی طور پر روکنے کا حکم
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت امریکہ میں موجود فلسطینیوں کو تحفظ دینے کے لیے ان کی بے دخلی کو 18 ماہ کے لیے روک دیا گیا ہے۔
بدھ کے روز بائیڈن انتظامیہ کے ایک عہدے دار نے کہا کہ اس اقدام سے لگ بھگ 6000 فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو عارضی طور پر روکنے کی اجازت مل گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے ایک بیان میں کہا کہ سات اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف حماس کے دہشت گرد حملے کے بعد اسرائیل کے فوجی رد عمل سے غزہ میں انسانی زندگی کی صورت حال نمایاں طور پر بگڑ رہی ہے۔
سلیون نے کہا کہ اس اقدام سے امریکہ میں موجود فلسطینیوں کو عارضی طور پر ایک محفوظ پناہ گاہ مل جائے گی، اگرکوئی اپنی مرضی سے فلسطینی علاقوں میں واپس جائے گا تو وہ اپنے تحفظ سے محروم ہو جائے گا۔
غزہ جنگ کو چار ماہ سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے بعد، بائیڈن کو غزہ میں فلسطینیوں کو مزید تحفظ دینے اور محصور علاقے میں امداد داخل کرانے کے لیے دباؤ کا سامنا ہے۔ انہیں تنازعے میں کسی مستقل جنگ بندی کے لیے نہ کہنے پر عرب امریکیوں اور مسلم رہنماؤں کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا ہوا ہے۔
امیریکن۔عرب اینٹی ڈسکریمینیش کمیٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عبد ایوب نے ایک بیان میں کہا کہ، امریکہ میں موجود فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا، “ہم دیکھ رہے ہیں کہ غزہ میں صورت حال بہتر نہیں ہو رہی اور ہم اس ( حکمنامے) کو دیکھ رہے ہیں جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں، اور ہم اس پر عمل درآمد کو دیکھ کر خوش ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C