صوابی میں 2 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، ایک گرفتار
👁️ 26 بار دیکھا گیا
صوابی میں 2 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، ایک گرفتار
صوابی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی میں پولیس نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی اور بعد ازاں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
صوابی میں سی ٹی ڈی آپریشن کے دوران دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ #Swabi #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) January 30, 2023
تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے ہنڈ میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی، بعد ازاں دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
ضلعی پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق آج علی الصبح انٹیلی ایجنسیوں سے شرپسندوں کی موجودگی کی بابت خفیہ اطلاع ملی جس پر ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین کی زیرقیادت پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا۔
بیان کے مطابق شرپسندوں کو بذریعہ لاوڈ سپیکر سرنڈر ہونے کا کہا گیا تاہم انہوں نے پولیس پارٹی پر اندھادھند فائرنگ کھول دی جبکہ پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔
جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو دہشت گردوں نے زخمی خالت میں خود کو ہینڈ گرینیڈ سے اُڑا دیا۔
بیان میں کہا گا کہ آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا جبکہ اس دوران پولیس محفوظ رہی، واقعہ کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جبکہ جگہ جگہ سخت چیکنگ جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C