صوابی: نامعلوم افراد نے سماجی رہنماء ادریس خٹک کو اغوا کر لیا
👁️ 82 بار دیکھا گیا
صوابی: نامعلوم افراد نے سماجی رہنماء ادریس خٹک کو اغوا کر لیا
صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سماجی رہنماء و نیشنل پارٹی کے رکن ادریس خٹک کو صوابی جاتے ہوئے انٹرچینج سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ادریس خٹک کے ڈرائیور شاہ سوار نے بتایا کہ انہیں نامعلوم افراد نے صوابی انٹرچینج سے مبینہ طور پر اغوا کیا۔
انبار پولیس اسٹیشن میں انکے ڈرائیور شاہ سوار نے رپورٹ درج کرادی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ادریس خٹک کو اکوڑہ خٹک سے صوابی کی طرف لے کر جارہے تھے کہ اس دوران 4 نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو صوابی موٹروے انٹرچینج کے پاس روکا اور ادریس خٹک کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ 13 نومبر کو پیش آیا تھا تاہم ڈرائیور شاہ سوار اور ادریس خٹک کے اہلخانہ کی جانب سے گزشتہ روز شکایت ملنے پر روزنامچہ رپورٹ درج کرلی ہے جبکہ مقدمہ (ایف آئی آر) تاحال درج نہیں کرائی گئی۔ عہدیداروں نے ادریس خٹک کی گمشدگی کی تصدیق کی اور کہا کہ ایف آئی آر ابتدائی تفتیش کے بعد درج کردی جائے گی۔
دوسری جانب معروف سماجی رہنما جبران ناصر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ادریس خٹک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ‘ادریس خٹک کو 6 روز قبل خفیہ ایجنسیوں نے اسلام آباد، پشاور ہائی وے کے قریب صوابی انٹرچینج سے اٹھایا تھا، ان کے ساتھ ڈرائیور کو بھی اٹھایا گیا تھا تاہم انہیں 3روز بعد رہا کر دیا گیا’۔
Idris Khattak worker of National Party who has previously worked with @amnesty & @hrw was abducted by Intel agencies 6 days ago on Islamabad Peshawar highway near Swabi Interchange as per his driver who was abducted along with him but released 3 days later #MissingInPakistan pic.twitter.com/o54HQ3rF17
— M. Jibran Nasir ???????? (@MJibranNasir) November 17, 2019
ان کا کہنا تھا کہ‘ادریس خٹک، نیشنل پارٹی کے کارکن ہیں اور ماضی میں ایمنسٹی اور ہیومن رائٹس واچ کے ساتھ کام کرچکے ہیں’۔
جبران ناصر نے نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر حاصل بزنجو کے ہمراہ ادریس خٹک کی پرانی تصویر بھی جاری کی۔
ڈرائیور شہسوار کی جانب سے درج شکایت میں جبران ناصر کے دعوے کے حوالے سے کوئی ذکر موجود نہیں ہے۔
تاہم ابھی تک پولیس یا اہلخانہ کی جانب سے اس بارے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
ادھر ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے ادریس خٹک کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
HRCP demands the immediate recovery of #IdreesKhattak, who has remained associated with progressive politics since his student days. HRCP condemns arbitrary #detentions and urges the Pakistani state to fulfill its constitutional obligations towards its citizens.
— Human Rights Commission of Pakistan (@HRCP87) November 18, 2019
بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ایچ آر سی پی ادریس خٹک کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے جو اپنے زمانہ طالب علمی سے ترقی پسند سیاست سے منسلک رہے ہیں’۔
ایچ آر سی پی نے ٹویٹ میں کہا کہ‘ایچ آر سی پی غیر قانونی گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہے اور ریاست پاکستان پر زور دیتا ہے کہ وہ شہریوں کے آئینی حقوق کو پورا کرے’۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3398 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C