صومالیہ: موغادیشو کے ایلیٹ ہوٹل پر حملہ، 15 افراد ہلاک، 18 زخمی
👁️ 48 بار دیکھا گیا
صومالیہ: موغادیشو کے ایلیٹ ہوٹل پر حملہ، 15 افراد ہلاک، 18 زخمی
موغادیشو (ڈیلی اردو/وی او اے) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک معروف ساحل پر واقع ہوٹل پر شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق موغادیشو کے مشہور لیڈو بیچ پر واقع ایلیٹ ہوٹل کے باہر اتوار کی شام خود کش کار بم حملہ ہوا تھا جس کے بعد چار مسلح افراد ہوٹل میں داخل ہوگئے تھے۔
حکام اور عینی شاہدین نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہوٹل پہنچے اور جوابی کارروائی کرکے چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔
وزارتِ اطلاعات کے ترجمان اسماعیل مختار نے بھی سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں تمام حملہ آوروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان کے مطابق سیکیورٹی دستوں نے اپنی کارروائی کے دوران ہوٹل میں پھنسے 200 سے زیادہ افراد کو عمارت سے بحفاظت نکالا جن میں سابق وزیر اور ہوٹل کے مالک عبداللہی محمد نور بھی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
صومالیہ کی صحافیوں کی یونین کے سربراہ محمد ابراہیم معلمو بھی حملے کے وقت ہوٹل کے باہر موجود تھے۔ انہوں نے وائس آف امریکہ کی صومالی سروس کو بتایا ہے کہ وہ اور ان کے دوست عبدالرزاق عبدی ہوٹل کے باہر بیٹھے تھے جب پہلے کار میں دھماکہ ہوا اور پھر حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔ ان کے دوست عبدالرزاق عبدی بھی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔
حملے کی ذمہ داری صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے جو اس سے قبل بھی صومالیہ میں سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں پر دہشت گرد حملے کرتی رہی ہے۔
صومالیہ کی حکومت اور افریقی یونین کی فورسز نے صومالیہ کے بڑے شہروں میں اس دہشت گرد گروہ کی سرگرمیوں پر تو بہت حد تک قابو پا لیا ہے مگر ملک کے دیہی علاقوں کے بڑے حصے پر اب بھی اس کا کنٹرول ہے اور یہ تنظیم ان علاقوں میں مہلک حملے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4671 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3500 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2498 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2256 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C