صومالیہ میں اسلامی عسکریت پسند گروپ الشباب کا پارلیمان پر دوران اجلاس حملہ
👁️ 63 بار دیکھا گیا
صومالیہ میں اسلامی عسکریت پسند گروپ الشباب کا پارلیمان پر دوران اجلاس حملہ
موغادیشو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) صومالیہ میں ایک مارٹر حملے سے پارلیمانی اجلاس میں اس وقت خلل پڑا جب نو منتخب اراکین ایک اہم میٹنگ کر رہے تھے۔ صومالیہ فی الوقت ایک نئے صدر کے انتخاب کا عمل مکمل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
اٹھارہ اپریل پیر کے روز صومالیہ کی پارلیمانی عمارت کے آس پاس کے علاقے میں مارٹر حملے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پارلیمان کے نو منتخب قانون سازوں کا یہ دوسرا اجلاس تھا جب ایوان کو نشانہ بنایا گیا۔
حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ مارٹر سخت سکیورٹی کے حصار والی عمارت کے کمپاؤنڈ کے اندر گرے۔ تاہم اس حملے میں کسی رکن پارلیمان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ایوان زیریں کے پارلیمانی اجلاس کو ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جا رہا تھا اور اس پر بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
القاعدہ سے تعلق رکھنے والے اسلامی عسکریت پسند گروپ الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ گروپ ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے موغادیشو کی حکومت کے خلاف بغاوت پر تلا ہوا ہے۔
اقوام متحدہ نے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک سکیورٹی افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا: ”ہمارے پاس اس حملے کی ابھی تک کوئی تفصیلات نہیں ہیں لیکن یہ دھماکے مارٹر فائر کرنے کی وجہ سے ہوئے۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو قانون ساز عمارت کے اندر موجود تھے، وہ محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔”
ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا، ” جب مارٹر گولے عمارت کے باہر گرے، تو اس وقت میں اسی علاقے میں تھا، جہاں اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس جاری تھا۔ ایک دھماکے کی وجہ سے متعدد افراد کو ہلکے قسم کے زخم آئے ہیں۔”
صومالیہ میں اقوام متحدہ کے مشن ”یو این ایس او ایم’ نے اس مارٹر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ وہ ”زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہے، اور انتخابی عمل کو مکمل کرنے اور قومی ترجیحات پر پیش رفت کی کوششوں میں صومالیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔”
صومالیہ کا پیچیدہ انتخابی نظام
ایک برس سے زائد عرصے سے بھی ملتوی ہونے والے عام انتخابات کے بعد گزشتہ جمعرات کو ہی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا تھا۔
ابھی تک کے انتخابات میں تین سو 29 میں سے صرف 297 نشستیں ہی پُر ہو پائی ہیں، لیکن قانون سازوں نے انتخابی عمل کو آگے بڑھانے کا عہد کیا اور اسے پورا کرنے کی بات کہی ہے۔ یہ انتخابات موجودہ صدر اور وزیر اعظم کے درمیان اقتدار کی کشمکش کی وجہ سے بری طرح متاثر رہے ہیں۔
اس ماہ کے اواخر میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوان اپنے اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے عمل پر آگے بڑھنے سے قبل یہ ایک ضروری قدم ہے۔
صومالیہ کے انتخابات ایک پیچیدہ بالواسطہ ووٹنگ کے نظام کی پیروی کرتے ہیں۔ اس کے تحت ریاستی مقننہ اور قبیلے کے مندوبین پہلے ارکان پارلیمان کا انتخاب کرتے ہیں اور پھر اراکین پارلیمان صدر کا انتخاب کرتے ہیں۔
اس دوران شدت پسند تنظیم الشباب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ کیے گئے تین حملوں میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جن میں قانون ساز اور حکومت کی ایک ناقد آمنہ محمد عبدی بھی شامل تھیں۔
اس کا یہ بھی دعوی ہے کہ گزشتہ ہفتے موغادیشو کے ہوائی اڈے پر ہونے والی ایک تقریب کے دوران بھی اسی نے حملہ کیا تھا، جس میں نئے قانون سازوں نے باضابطہ طور پر پارلیمنٹ میں اپنی نشستیں سنبھال لیں۔ تاہم خبروں کے مطابق اس میں بھی کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2471 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2124 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C