طالبان سے مذاکرات آخری مرحلہ: پاکستان، امریکا اور افغانستان کے سہہ فریقی مذاکرات آج سے شروع
👁️ 88 بار دیکھا گیا
طالبان سے مذاکرات آخری مرحلہ: پاکستان، امریکا اور افغانستان کے سہہ فریقی مذاکرات آج سے شروع
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہہ فریقی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔
مذاکرات میں شرکت کے لیے چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی بھی کل پاکستان پہنچیں گے۔
سہہ فریقی مذاکرات میں شرکت کے لیے افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی پاکستان پہنچیں گے۔ یہ فیصلہ افغان وفد میں تبدیلی کے بعد کیا گیا ہے۔
سہہ فریقی مذاکرات میں شرکت کے لیے طے شدہ پروگرام کے تحت افغانسان کے مشیر برائے قومی سلامتی امور حمد اللہ محب کو پاکستان آنا تھا لیکن چونکہ وہ اپنے صدر اشرف غنی کے ہمراہ واشنگٹن، امریکہ جا رہے ہیں اس لیے ان کی آمد ممکن نہیں ہوگی۔
سہہ فریقی مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کریں گے جب کہ چینی وفد کی سربراہی وزیرخارجہ وانگ ژی کے سپرد ہوگی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ سہہ فریقی مذاکرات میں افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے سہہ فریقی مذاکرات اس لحاظ سے غیر معمولی اہمیت کے حامل قرار دیے جا سکتے ہیں کہ دوحہ، قطر میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے امن مذاکرات پہ دستخط کرنے کے عمل میں تعطل پیدا ہو گیا ہے۔
افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان گزشتہ ایک سال سے قطر میں امن مذاکرات جاری تھے جن کے آٹھ ادوار مکمل ہوچکے ہیں اور نواں دور چند روز قبل ہی مکمل ہوا تھا۔ مذاکرات کی کامیابی کی اطلاع خود امریکی وفد کی قیادت کرنے والے افغان نژاد سفارتکار زلمے خلیل زاد نے دی تھی۔
مذاکرات کی کامیابی کی اطلاع دیتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا تھا کہ طے پانے والے معاہدے کی توثیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط سے مشروط ہے۔ طے شدہ پروگرام کے تحت انہیں کابل کے بعد اسلام آباد آنا تھا لیکن پھر ان کی آمد عارضی طور پر مخر کردی گئی تھی۔
دوحہ، قطر میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر بطور ضامن پاکستان، چین، روس اور اقوام متحدہ سمیت دیگر نے بھی دستخط کرنا تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3288 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C